صفحہ اول / آرکائیو / روپیہ مزید تگڑا، ڈالر دس ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر دس ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا

کراچی – امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ تگڑا ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ خفیہ اداروں کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے گھروں پر چھاپوں کی اطلاعات کے باعث منگل کو 20 ویں دن بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 286 روپے سے نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ گھٹ کر 286 روپے کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی رد وبدل کے 286 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

crossorigin="anonymous">

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے