صفحہ اول / آرکائیو / ماہرہ خان نے اپنےآفیشل انسٹا اکاونٹ سے شادی کی تصاویرجاری کردیں

ماہرہ خان نے اپنےآفیشل انسٹا اکاونٹ سے شادی کی تصاویرجاری کردیں

2 اکتوبر2023 کو سلیم کریم کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماہرخان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے تصاویر جاری کردیں۔

ماہرہ خان کی منیجر کی جانب سے جیسے ہی انسٹاگرام پر شادی کی تصدیق کی گئی تو سوشل میڈیا پر ہر کوئی ماہرہ خان کو سرچ کرنے میں اور شادی خوبصورت تصاویر اور انکے دولہے میاں کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب تھا۔جس وجہ سے وہ ٹاپ ٹرینڈ کا حصہ بھی بن گئیں۔

اب ماہرہ خان نے خود اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ‘ میرا شہزادہ سلیم’ ۔ماہرہ خان سفید عروسی لباس میں انتہائی دلکش لگ رہی ہیں جہاں شادی کے لیے تیار اسٹیج پر ماہرہ خان کو ان کے بھائی اور بیٹے لے کر آئے۔ ماہرہ نکاح کے وقت انکا بیٹا بھی ساتھ بیٹھا تھا۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر جاری کیں ساتھ کیپشن میں لکھا شکرالحمداللہ۔تصاویر شیئرکرتے ساتھ ہی ساتھی فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔جہاں ہر کوئی انکو دعائیں دے رہا ہے۔

crossorigin="anonymous">

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے