صفحہ اول / آرکائیو / نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کی کوئی امید نہیں، اسحاق ڈار

نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کی کوئی امید نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد – مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کی کوئی امید نہیں ہے، نواز شریف ایک عرب ملک سے 21اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

اسحاق ڈآر نے کہا کہ واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے، کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان سے قانون کے مطابق معاملات طے کیے جائیں گے، اگر کسی نے ملک کا پیسہ چرایا ہے تو قوم کو جواب دینا ہوگا، ہم اقتدار میں آنے کے بعد دوبارہ معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

crossorigin="anonymous">

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے