صفحہ اول / آرکائیو / کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر بادشاہ خان افغانستان میں مارا گیا

کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر بادشاہ خان افغانستان میں مارا گیا

کابل – افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نور ولی کا دست راست دہشتگرد کمانڈر بادشاہ خان ہلاک ہوگیا۔ دہشت گرد بادشاہ خان بارودی سرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نور ولی کا دست راست اور کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد کمانڈر بادشاہ خان ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد بادشاہ خان بارودی سرنگ کی زد میں آکر مارا گیا، بادشاہ خان انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کا دہشت گرد کمانڈر بادشاہ خان پاکستان فورسز کیخلاف کارروائیوں اور دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے