اسلام آباد – تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نہیں چھوڑوں گا، اسی لئے جیل کاٹ رہا ہوں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر( ن ) لیگ کو بڑی امید تھی تاہم، فیصلے کے بعد دیکھتے ہیں کہ اب نواز شریف کیا بیانیہ بناتے ہیں۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی ترمیم کو سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ نہیں لگا سکتے۔ جیل میں اخبار اور ٹیلی ویژن کی سہولت نہیں دی جا رہی ہے اور جیل والا کھانا دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کل سے پیٹ خراب ہے۔