صفحہ اول / آرکائیو / غیر قانونی مقیم یکم نومبر تک چلے جائیں اسکےبعد نو کمپرومائز ہوگا، سرفراز بگٹی

غیر قانونی مقیم یکم نومبر تک چلے جائیں اسکےبعد نو کمپرومائز ہوگا، سرفراز بگٹی

اسلام آباد – نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن میں سے جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد نوکمپرومائز ہوگا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی اس گفتگو میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے جب کہ بہت سارے لوگوں اوران کی طرف سے ڈیمانڈ آرہی تھی کہ لوگ رضاکارانہ طور پرجانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد نوکمپرومائز، پہلے دن سے یہ کہا ہے کہ یہ صرف افغان بیسڈ پالیسی نہیں ہے، یہ پالیسی غیرقانونی ایلین کے بارے میں ہے، چاہے وہ جس بھی ملک سےتعلق رکھتے ہوں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جب بات غیر قانونی مقیم لوگوں کےحوالے سےہو رہی ہے تو وہ افغانی ہوں یا کوئی بھی غیرملکی، جن کے پاس ویزا ہے، ان کو ہم نے کچھ نہیں کہنا، ہم صرف غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو بھیج رہے ہیں۔

crossorigin="anonymous">

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے