صفحہ اول / آرکائیو / قوم کو پاکستان کا 76 واں جشن آزادی مبارک

قوم کو پاکستان کا 76 واں جشن آزادی مبارک

ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس ، ہری بھری جھنڈیاں ،جھنڈے لگاکر پورا دیس سجا دیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں تمام بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مشہور زمانہ مین شاہراہ مری روڈ پر بہت بڑی تعداد میں لوگ جشن منا رہے ہیں۔ ملی نغموں سے پورا شہر گونج رہا ہے۔ ہر طرف سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں۔

کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے ، اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھاگئی۔

کوئٹہ، پشاور، ملتان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور علاقوں میں روایتی انداز سے جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ زندہ دلان لاہور میں 12 بجتے ہی گریٹر اقبال پارک ، پنجاب اسٹیدیم ، کلمہ چوک سمیت دیگر مقامات پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

crossorigin="anonymous">

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے