صفحہ اول / آرکائیو / فیڈرل پارلیمنٹ کے 3پاکستانی نژاد ارکان پارلیمانی سیکریٹری کے عہدوں پر تعینات

فیڈرل پارلیمنٹ کے 3پاکستانی نژاد ارکان پارلیمانی سیکریٹری کے عہدوں پر تعینات

اوٹاوا – کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے 3پاکستانی نژاد ارکانِ فیڈرل پارلیمنٹ اقرا خالد، سمیر زبیری اور پال شیانگ کو پارلیمانی سیکریٹری کے عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق اقرا خالد کونیشنل ریونیو، سمیر زبیری کو ڈائیورسٹی اور پال شیانگ کو امیگریشن کے شعبوں میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پارلیمانی سیکریٹری متعلقہ وزارت اور پارلیمنٹ میں رابطہ کار کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور قانون سازی میں مدد کرتے ہیں۔

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے مذکورہ پاکستانی نژاد ارکانِ پارلیمنٹ سمیت 39نئی تقرریوں پر کہا ہے کہ یہ ٹیم شہریوں کی حقیقی ترقی کے لیے پارلیمنٹ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے