صفحہ اول / آرکائیو / پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس آگیا

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن گئی-3,102 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان ICC رینکنگ میں نمبر 1 ODI ٹیم کے طور پر موجود ہے۔قومی ٹیم نے 27 میچ کھیلے ہیں اور ان کی ریٹنگ 115 ہے۔

فی الحال پاکستان اور بھارت دونوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 115 پوائنٹس کی ریٹنگ ہے تاہم پاکستان اعشاریہ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ آگے ہے۔آسٹریلیا جو پہلے نمبر 1 پر تھا، اب جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے بعد 3,166 پوائنٹس اور 113 ریٹنگ کے ساتھ نمبر 3 پر ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا 22 ستمبر سے تین میچوں کی سیریز میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے جہاں انہیں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب پاکستان اب براہ راست ورلڈ کپ میں کھیلے گا۔ ان کا مہم کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے