صفحہ اول / آرکائیو / پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا گھناؤنا پروپیگنڈہ بے نقاب

پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا گھناؤنا پروپیگنڈہ بے نقاب

اسلام آباد – پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا گھناؤنا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا، فلسطین کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف جاری پوسٹ کی حقیقت سامنے آگئی، کچھ شر پسند عناصر سیاسی مقاصد کے حصول کیلیےگھناؤنے پروپیگنڈے کرنے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے پوسٹ شیئر کی کہ غزہ جنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پاکستان سے فراہم کیا گیا ہے، جس کو بھارٹی میڈیا نے خبر بناکر خوب شورمچایا، درحقیقت یہ بحرین سے راولپنڈی جانے والی پرواز اسلحے کی کھیپ کی اسرائیل منتقلی نہیں بلکہ افغان مہاجرین کے برطانوی انخلاء کا حصہ ہے۔

غزہ جنگ، سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی جس میں پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام لگایا گیا جسے بھارتی میڈیا نے خبر بنا کر پیش کر دیا

خیال رہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی ہرسطح پر مذمت کی گئی ہے، نگراں حکومت نے واضح کیا ہے کہ قائد اعظم کے بیان کے مطابق معاملات حل کرنے کے حق میں ہیں۔

crossorigin="anonymous">

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے