صفحہ اول / آرکائیو / ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد – سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

دوسری جانب 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر بھی سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 23اکتوبر کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: پی پی ایس (پاکستان پریس سروس) کا کسی بھی خبر، تبصرے، تجزیے یا کسی بھی مضمون نگار / کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ تحریر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@ppsnews.org پر ای میل کر سکتے ہیں۔

crossorigin="anonymous">

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے