صفحہ اول / آرکائیو / پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف کا نواز شریف کو فون

پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف کا نواز شریف کو فون

لاہور – نواز شریف کی پاکستان آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کو فون کیا اور پاکستان واپسی کے سلسلہ میں استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

نواز شریف نے شہباز شریف کو فون پر اہم ہدایات دیں، اس موقع پر سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں، نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: پی پی ایس (پاکستان پریس سروس) کا کسی بھی خبر، تبصرے، تجزیے یا کسی بھی مضمون نگار / کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ تحریر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@ppsnews.org پر ای میل کر سکتے ہیں۔

crossorigin="anonymous">

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے