شی آن – چین کے شمال مغربی صوبیشانشی کی یان چھوان کانٹی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ یان آن ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق دھماکا پیر کی رات 8 بجکر 26 منٹ پر یان آن شہر میں یان چھوان کانٹی کے ہیجیایا گاں میں شن تائی کوئلے کی کان میں اس وقت ہوا جب 90 افراد زیر زمین کام کر رہے تھے۔اکیاسی کان کن زمین پر واپس آنے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان میں سے دو ہنگامی علاج کے بعد شدید زخموں کی وجہ سے دم توڑ گئے۔
بیورو نے کہا کہ منگل کی صبح تک باقی پھنسے ہوئے9 کارکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ مزید 11 کان کنوں کو معمولی زخم آئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کے فورا بعد مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ ورکرز، فائر فائٹرز، کان ریسکیورز اور پولیس افسران امدادی کارروائیوں میں شامل ہو گئے تھے۔