غزہ – اسرائیلی جارحیت16ویں روز بھی جاری ہے، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید اضافہ ہوا ہے،شہید ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 7سو 47ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کے ایک کیفے کو نشانہ بنایا ، جہاں لوگ کھانا خریدنےمیں مصروف تھے، شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے عام شہری ہیں،اسرائیلی درندگی میں اب تک 15 ہزار 9سو97افراد زخمی ہوگئے ہیں۔