کراچی – ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر8ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے گر گئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 18اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر13ارب24کروڑ84لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 12کروڑ50لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 7ارب 93کروڑ 5لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 31کروڑ 79لاکھ ڈالرز موجود تھے۔