صفحہ اول / آرکائیو / الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کر دی

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کر دی

اسلام آباد – الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سرابرہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے درخواست ہے وہ اس سے استفادہ کریں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ عوام الناس 28اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے آخری تاریخ 25اکتوبر دی تھی، جس میں ووٹرز اپنی دی گئی معلومات غلط ہونے کی صورت میں درستگی کراسکتے تھے۔

crossorigin="anonymous">

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے