ممبئی – فلم کے عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے جوان کے ٹکٹ پر پیشکش کا اعلان کیا۔ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم جوان نے 1022 کروڑروپے کا ہندسہ عبور کر نے پربالی وڈ سٹار نے مداحوں کیلئے بڑی آفر کا اعلان کر دی۔
شاہ رخ خان کی فلم جوان نے کچھ دن پہلے 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا تھا اور اب یہ ہندی سنیما کی اب تک کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں سے ایک بن گئی ہے۔ جوان شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے ۔
بدھ کے روز اسٹار نے اعلان کیا کہ فلم کے ٹکٹ اب ’بائی 1 گیٹ 1‘ اسکیم کے تحت دستیاب ہوں گے۔ ایکس سوشل میڈیا پلیت فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی کوبہن کو۔۔دشمن کو دوست کو۔۔اور یقیناً اپنے پیار کو۔۔کل جوان دیکھائیں۔چاچا،چاچی، پھوپھپا،پھوپھی ، مامامامی یعنی پورا خاندان کو سب کیساتھ ایک ٹکٹ کیساتھ ایک ٹکٹ فری ملے گی۔تو کل سے… پریوار، یار اور پیار… بس 1 ٹکٹ خریدیں اور باقی 1 مفت حاصل کریں!