صفحہ اول / آرکائیو / نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، ہم آج بھی فوج کے ساتھ ہیں، شیخ رشید

نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، ہم آج بھی فوج کے ساتھ ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی – سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں چلے پر ضرور گیا تھا، جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا، اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا،چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معشیت درست کر دی، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں، مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں۔

crossorigin="anonymous">

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے