کراچی – سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھرا ضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 7 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے نئی قیمت ایک ہزار 945 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا، جس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازار میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہو گئی۔