اسلام آباد – حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود قیمتیں نہیں بڑھا رہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی، عالمی سطح پر بھی تیل کی قیمت بڑھی ہے لیکن ہم قیمتیں نہیں بڑھا رہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت 214 ررپے 80 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی، اسی طرح ڈیزل کی قیمت 228 روپے 80 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 171 روپے 83 پپسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی اور ان قیمتوں کا اطلاق 15 جنوری تک رہے گا۔
مزید پڑھیںاسلام آباد بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد – وفاقی دارالحکومت میں عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق ہیں، درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری کابینہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر بروز ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن مقررہ تاریخ پر انتخابات نہ کروائے جا سکے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کے لئے سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کی گئی تھی جبکہ الیکشن کا عملہ بھی فوری دستیاب نہیں تھا۔
مزید پڑھیںعوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے، عمران خان
اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے خوف زدہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرکے پھر ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی ’بی‘ ٹیم ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
مزید پڑھیںخواتین کو روزگار کے لئے شرعی طریقہ تلاش کرنا ہوگا:ترجمان طالبان حکومت
کابل – خواتین کی ملازمت پرپابندی پرعالمی برادری کی تنقید پر طالبان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ شریعت میں روزگار کرنے کے اور بھی طریقے ہیں،خواتین کو شرعی طریقے تلاش کرنا چاہئیں ہیں، ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کو اداروں میں کام نہیں کرنا چاہیے ،مسلمان ہونے کے ناطے تمام مردوں اورخواتین کو شرعی طریقے سے کام کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کا غیر ملکی اداروں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، ان اداروں میں اصول زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ ان کے پاس غیر ملکی ڈونرز ہیں اور غیر ملکی بھی کام کرتے ہیں جو اسلامی اصولوں کو نہیں جانتے۔ ترجمان نے کہا کہ طالبان حکومت کے ڈیڑھ سال میں سرکاری دفاتر میں کسی خاتون نے کام نہیں کیا۔ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو تنخواہیں ان کے گھروں میں دی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیںنیشنل سنوکر چیمپئن شپ کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل
لاہور – نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کی پری کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے جبکہ نسیم اختر، عدیل اے جبار اور عبدالستار نے ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ میں بابر مسیح کو نسیم اختر کے ہاتھوں چار صفر سے شکست ہوگئی۔ عبدالستار نے نمبر 4 سیڈ حارث طاہر کو چار صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی جبکہ ایک اور میچ میں عدیل اے جبار نے ذوالفقار قادر کو چار ایک کے فریم سکور سے ہرایا۔
مزید پڑھیںراولپنڈی میں روٹی، نان، کی قیمتوں میں اضافہ، بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں
راولپنڈی – راولپنڈی مارکیٹ میں آٹے اور میدے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ میڈیا کے مطابق راولپنڈی میں نان بائیوں اور ہوٹل والوں نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا، جس کے بعد شہریوں خصوصاً مزدور طبقے کے لیے پیٹ بھرنا بھی دشوار ہوگیا۔ ضلع بھر کے نان بائیوں اور ہوٹل مالکان نے سرخ پتیری روٹی کی قیمت 20 روپے، خمیری سفید روٹی کی قیمت 25 روپے اور پراٹھے و روغنی نان کی قیمت میں اضافہ کرکے 50 روپے کردی، جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے اب ان کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی ناممکن بن گیا ہے۔ نان بائیوں اور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ میدے کا مہنگا ہونا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سرخ آٹے کی بوری 10500 روپے، میدہ، فائن آٹا بوری 11200 روپے کی ہو چکی ہے۔ مہنگا آٹا یا میدہ خرید کر سستی روٹی یا نان فروخت کرنا ممکن نہیں۔
مزید پڑھیںاسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی نواز اعوان اورجماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور ہائیکورٹ نے پٹیشنز منظور کر لیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا اوراور الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت انتخابات یقینی بنانے سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کرے۔ عدالت نے وزارت داخلہ کا 19 دسمبر اور الیکشن کمیشن کا 27 دسمبر کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔
مزید پڑھیںپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ
مظفرآباد – پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ صحافتی ضابطہ اخلاق کے موضوع پر ہونے والی ورکشاپ میں 30 کے قریب صحافیوں کو تربیت دی جائے گی.افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر محترمہ مدحت شہزاد تھیں۔سیکرٹری انفارمیشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب اخلاقیات پر عمل کرنے کا درس دیتا ہے اگر ہم اخلاقیات پر عمل کرتے ہوئے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ اسلامی معاشرے کے علاؤہ غیر مسلم معاشرے میں ہمارا مقام اونچا ہوگا صحافت مقدس پیشہ ہے قوم کی رہنمائی اور معاشرے کے وقار کو بلند رکھنا صحافت کی اصل روح ہے اخلاقیات کو فالو کرتے ہوئے صحافی قوم کی رہنمائی کر کے اپنا نام روشن کر سکتا ہے- انھوں نے کہا کہ ہم شکر گزار پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے جنہوں نے صحافیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ایسی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہم پریس فاؤنڈیشن کے زریعے صحافیوں کی ویلفیئر کے لیے کوشاں ہیں اور اس کی مثال پورے پاکستان میں دیتے ہیں صحافی تحقیق پر زیادہ توجہ دیں ہم نے تحقیق کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہماری صلاحیت کمزور پڑھ چکی ہے۔ تقریب میں محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کے ڈائریکٹرز انفارمیشن راجہ امجد منہاس، مرزا محمد بشیر، پروگرامر سردار شمیم انجم، ساجد نذیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر …
مزید پڑھیںقومی سلامتی کمیٹی کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق
اسلام آباد – قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب دینے کا عزم کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، سروسز چیفس اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس نے ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی معاشی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں شرکاءکو بریفنگ دی۔ انٹیلی جنس اداروں نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور دہشت گردی کی حالیہ لہر سے متعلق عوامل اور ان کے سدباب کے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ وزیر مملکت خارجہ محترمہ حنا ربانی کھر نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی اور پاکستان کے افغانستان کی عبوری حکومت سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس نے دوٹوک رائے کا اظہار کیا کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو بھی قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیں گے۔ پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کے بنیادی مفادات کا نہایت جرات وبہادری، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے تحفظ کیاجائے گا۔ اجلاس نے دہشت گردی کے خلاف شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کی ۔ اجلاس نے عزم کا …
مزید پڑھیںملک میں رواں ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
اسلام آباد – ملک میں رواں ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 29.30 فیصد برقرار ہے۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے حالیہ ہفتے روٹی، سردیوں کے موسم میں آگ جلانے کی لکڑی، ایل پی جی، انڈے، کھلا دودھ، دہی، لہسن، دال چنا، دال ماش، دال مونگ اور آٹے سمیت مجموعی طور پر 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور آلو، ٹماٹر، چینی، ویجی ٹیبل گھی اور ککنگ آئل سمیت سات اشیاء سستی ہوئی ہیں جبکہ 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران، انڈے 2.86 ، باسمتی ٹوٹا چاول2.81فیصد، آٹا 2.81فیصد، روٹی 2.76 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی2.49فیصد، ایل پی جی1.61 فیصد اور انرجی سیور 1.27فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ٹماٹر6.02فیصد، آلو8.85 فیصد، چینی1.22 فیصد، ویجی ٹیبل گھی0.45فیصد، ککنگ آئل0.04 فیصد، بجلی2.44 فیصد سستی ہوئی۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 29دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.09فیصد کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہگائی کی شرح 29.30رہی ہے۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں27.80فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 …
مزید پڑھیں