جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں 164 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم ان دونوں دورہ جنوبی افریقہ پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشمتل ون ڈے سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ سنچورین میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ جبکہ جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز بنائے، ہینرک کلاسن نے 83 گیندوں پر 174 رنز کی تیز ترین اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑا سکور کرنے میں مدد فراہم کی، ان کی اننگ میں 13 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ دیگر بیٹرز میں ڈیوڈ ملر ناقابل شکست 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن نے 62 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکس اسٹوئنس، مائیکل نیسر اور ناتھن ایلس نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ 417 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 34.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقہ نے 164 رنز کے بڑے مارجن سے میچ میں فتح حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے الیکس کیری 99 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹم ڈیوڈ نے 35 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ دیگر کوئی بیٹر بڑی اننگ نہ کھیل سکا۔ لنگی نگیڈی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاگیسو نے تین کھلاڑیوں کو پویلین …
مزید پڑھیںپی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا
وزارت خزانہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ماہانہ قرض پر مزید سود اور نقصان برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی آئی اے کو کمرشل بینکوں کے قرضوں پر ماہانہ 8 ارب روپے سے زائد کا سود ادا کرنا پڑتا ہے۔ ایئر لائنز نے سرکاری ضمانت پر کمرشل بینکوں سے 260 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پی آئی اے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 1.25 ارب روپے ٹیکس ادا نہیں کر رہی جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ماہانہ 1 ارب روپے سے زائد ادا نہیں کر رہی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب روپے ہے جب کہ اس کے اخراجات 34 ارب روپے تک ہیں۔ قومی ایئرلائنز کا مجموعی خسارہ 740 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ نگراں وزیر خزانہ نے نجکاری ڈویژن اور پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری کا پلان مانگ لیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی فوری نجکاری کی تجویز دی گئی ہے۔ ایئر لائنز کے ممکنہ بند ہونے کے بارے میں حالیہ گونج نے ترجمان کو صورتحال واضح کرنے پر اکسایا۔ پی آئی اے کے ترجمان نے جمعہ کے روز تصدیق کی کہ قومی ایئرلائن کے بند ہونے سے متعلق افواہیں اور خدشات غلط ہیں انہوں نے پی آئی اے کی مالی صورتحال سے متعلق ایک سرکاری بیان کے مخصوص پیراگراف سے پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 15 ستمبر کو بندش کی تاریخ مقرر کرکے پی آئی اے کی ساکھ کو غیر منصفانہ طور پر نقصان پہنچایا …
مزید پڑھیںپیٹرول 26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 17 روپے سے زائد مہنگا کر دیا گیا
اسلام آباد – حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیںایشیا کپ سپر فور کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیدی
کولمبو – ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلادیش کے 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم آخری اوور میں 259 رنز پر آؤٹ ہوگئی، شبمن گل 121 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 اور تنظیم حسن اور مہیدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ سپر فور مررحلے کا آخری میچ تھا، بھارت اور سری لنکا نے پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا ،دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا تھا ۔ بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں میں 5 تبدیلیاں کی گئیں بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بھمرا جیسے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا۔
مزید پڑھیںنیب ترامیم کالعدم قرار، عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے کیسز بحال
اسلام آباد – سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کئی شقیں کالعدم قرار دے دیں۔عوامی عہدوں پرموجودشخصیات کیخلاف کرپشن کیسز بحال ہو گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ پر مشتمل 3رکنی خصوصی بینچ نے عمران خان کی جانب سے 2022میں اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت سابق حکومت کی متعارف کردہ نیب ترامیم کو چیلنج کیا گیا تھا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن نے عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار دی جب کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کیس کا مختصر فیصلہ سنایا گیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کر تے ہوئے عدالت عظمی نے پی ڈی ایم کی حکومت کی جانب سے کی گئی بعض ترامیم کو آئین کے منافی قرار دے کر کالعدم کردیا،سپریم کورٹ نے 2ایک کی اکثریت سے فیصلہ جاری کیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن درخواست کو منظور کیا جب کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عوامی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف کرپشن کیسز بحال کردیے جب کہ نیب کو 50کروڑ روپے سے کم مالیت کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق صرف کیسز نہیں، انکوائریز اور انویسٹی گیشنز …
مزید پڑھیںفواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد – فواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا- فواد حسن فواد کی بطور نگران وفاقی وزیر حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ افسران اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد سے حلف لیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 (ون اے) کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر ان کی تقرری کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیںکوئٹہ – فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید
کوئٹہ – ولی تنگی کوئٹہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا صوبیدار شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 14ستمبر کو دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جہاں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیںامریکا کا روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
واشنگٹن – امریکہ نے یوکرین کے خلاف جنگ کی پاداش میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی امور خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول مرکز نے جنگ کے دوران روس کی طرف سے یوکرین ک استعداد کو کمزور بنانے والے روسی امرا اور روسی صنعتی،مالیاتی اداروں اور ٹیکنولوجیک مصنوعات کے تاجروں کو پابندیوں کے طابع کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 100کے قریب پابندیاں لگائی جائیں گی جبکہ امریکی امور خارجہ نینے 70 سے زائد افراد کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ۔یوکرین جنگ سے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے علاوہ فوجی سازو سامان تیار کرتے ہوئے اس جنگ کو ہوا دینے والے روسی اداروں کو پابندیوں کے زمرے میں لیا گیا ہے۔۔
مزید پڑھیںفلم جوان: دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان سے کتنا معاوضہ وصول کیا؟
ممبئی – بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں کتنا معاوضہ لیا سامنے آگیا۔ بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کے لیے کروڑوں روپے معاوضہ لینے والی میگا سٹار دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں سپر ہٹ فلم ’جوان ‘ میں کام کرنے کے لیے لیے گئے معاوضہ کی تفصیل بتا دی۔ دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم ’جوان‘ میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا، میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ دپیکا پڈکون نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میں ایک دوسرے کے لیے لکی ہیں کیونکہ ہماری تقریباً ساری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 کی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی دپیکا پڈکون اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ 5 سپرہٹ فلمیں کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیںواٹس ایپ عالمی سطح پر چینلز فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار
کیلیفورنیا – میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔ چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور سپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں، یہ فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے علیحدہ ہوتا ہوگا۔ میسجنگ ایپ نے جون کے ابتداء میں سب سے پہلے یہ فیچر سِنگاپور اور کولمبیا میں متعارف کرایا تھا، لیکن گزشتہ روز میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے ایک پوسٹ میں فیچر کے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی سطح پر واٹس ایپ چینلز متعارف کرانے جا رہے ہیں اور ہزاروں نئے چینلز شامل کئے جائیں گے جن کو صارفین واٹس ایپ میں فالو کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین یہ چینلز نئے اپ ڈیٹس ٹیب میں دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کو نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں اپنے چینل کی صورت میں استعمال کر سکتی ہیں جس کو یک طرفہ نشریات کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ چینل ہسٹری ہمیشہ کیلئے خودبخود ختم ہونے سے پہلے صرف 30 دنوں تک دستیاب ہوگی، ساتھ ہی ایڈمن چینل کو فالوورز کیلئے پرائیویٹ رکھنے کیلئے سکرین شاٹ یا اپ ڈیٹ کے فارورڈ کئے جانے کو بلاک بھی کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں