صفحہ اول / انٹرٹینمنٹ (page 3)

انٹرٹینمنٹ

گوگل نے ’سیف سرچ‘ فیچر متعارف کرانے کی تصدیق کردی

رواں سال کی ابتدا میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ گوگل سرچ پر ’سیف سرچ‘ فیچر کا اطلاق کردیا جائے گا جس کے تحت سرچ میں سامنے آنے والی نازیبا اور تشدد پر مبنی تصاویر دھندلی ظاہر ہوں گی۔ گزشتہ روز ایشیا پیسیفک خطے میں پیرنٹل کنٹرول اور بچوں کی آن لائن حفاظت کے حوالے سے شائع ہونے والے ایک بلاگ میں گوگل نے اس بات کی تصدیق کی کہ سرچ میں کونٹینٹ کو دھندلا کرنے کا فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے گوگل کی بنیادی سیٹنگز کے سوا کسی چیز میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اب تمام گوگل اکاؤنٹ نازیبا، تشدد پر مبنی یا نامناسب یا حساس مواد کو دھندلا کرنے والی سیف سرچ سیٹنگ کو دیکھ سکیں گے۔ اس بات سے قطع نظر کہ کونٹینٹ سائن آؤٹ اکاؤنٹ سے سرچ کیا گیا ہو یا اِن کاگنیٹو موڈ میں، اس سیٹنگ کا اطلاق ہر طرح کی گوگل سرچ پر ہوگا۔ اس نئی سیٹنگ کو صارفین بآسانی تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ سیف سرچ کے طے شدہ آپشن کو بند کرکے صارفین نتائج پر لگنے والے فلٹر کو ہٹا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

خاتون نے شہد کی زخمی مکھی کو گود لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لندن – سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں ایک خاتون نے شہد کی ایک بڑی لیکن زخمی مکھی کو اٹھایا جو پرواز سے قاصر تھی، اس کیلئے تازہ پھول پیش کئے اور ایک چھوٹا سا گھونسلہ نما غار بھی بنایا۔ کیتھرینا ویلن نامی خاتون کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بمبل بی رینگتے ہوئے ان کے جوتے پر چڑھ جاتی ہے اور اڑنے سے قاصر ہے۔ ایسی صورت میں خاتون نے مکھی کے سامنے پھول رکھ دیا جس نے فوری طور پر رس پی لیا اور زردانے بھی کھائے، اس کے بعد خاتون نے اس کیلئے چینی والا پانی بنایا جسے وہ پینے لگی اور مکھی کے آرام کیلئے غار نما گھر بھی تیار کیا۔ کئی ہفتوں تک کی روداد کیتھرینا نے ویڈیو میں پیش کی ہے، جس کی پہلی ویڈیو 21 اگست کو بنائی گئی تھی، مکھی کو ’میٹھا مٹر‘ (سویٹ پی) کا نام دیا گیا تھا جس کے سامنے روزانہ تازہ پھول رکھے جاتے ہیں، آرام کیلئے ایک غار نما کمرہ بنایا گیا ہے اور یوں مکھی کیتھرینا سے مانوس ہوچکی ہے۔ شہد کی بڑی مکھی مشکل سے چار ہفتے تک زندہ رہتی ہے تاہم تین ہفتوں سے اپنی مالکن کے پاس ہے اور تندرست ہے، وہ اب بھی اپنے فالوورز کو مکھی کے شب و روز سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ کیتھرینا کی ویڈیو ٹک ٹاک پر دسیوں لاکھوں کی تعداد میں دیکھی گئی ہے تاہم اب انہوں نے اسے یوٹیوب پر بھی پوسٹ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

حریم فاروق کی دلکش اور ان دیکھی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور – پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور تھیٹر، فلم، ٹیلی ویژن اداکارہ اور فلم پروڈیوسر حریم فاروق نے ساحل کنارے اپنی دلکش تصاویر جاری کر کے سب کی تعریفیں سمیٹ لیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی دلکش اور ان دیکھی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا جس میں انہیں ساحل کنارے ریت پر کیمرے کے سامنے مختلف پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ ساحلِ سمندر پر دھوپ کا لطف اُٹھا رہی ہیں، تاہم جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی وہ ان کے لباس کا انتخاب تھا جس میں ایک بڑی ٹوپی اور جینز کی جیکٹ نے حریم کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔ تصاویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے جہاں اداکارہ کی خوب تعریفیں کی گئیں وہیں صارفین نے حریم فاروق کو پاکستان کی ہماء قریشی قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں

یو ایس اوپن : دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک – سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورروسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کارلوس الکاراز نے ڈھائی گھنٹے سے بھی کم وقت میں حریف جرمن کھلاڑی کو شکست دیدی ۔ میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف نے بھی کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 اور 4-6 سے مات دی۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اوردفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کا مقابلہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف سے ہوگا۔ روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف اور جرمن ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف مینز سنگلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

مزید پڑھیں

شادی کے دن لڑکا فرار، ہونیوالے سسر نے دلہن سے شادی رچا لی

جکارتہ – انڈونیشیا میں دلہا شادی کے دن غائب ہوگیا، جس پر دلہا کے والد نے دلہن سے شادی رچا لی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے گاؤں جیکوٹامو میں نوجوان خاتون کا لڑکے سے بہت پرانا تعلق تھا،29 اگست کو ان کی شادی ہونا تھی لیکن عین شادی کے وقت لڑکا فرار ہوگیا۔ لڑکی کے بھائی کے مطابق دلہے کے گھر والوں کی جانب سے ہمیں اطلاع دی گئی کہ ہمارا بیٹا لاپتہ ہے، تاہم کچھ دیر انتظار کے بعد معلوم ہوا کہ لڑکا شادی سے انکار کر کے بھاگ گیا ہے۔ یہ خبر سن کر دونوں خاندان پریشان ہوگئے، لڑکی والوں کا مطالبہ تھا کہ شادی پر لاکھوں روپے کا خرچہ کیا گیا ہے، عین وقت پر شادی سے انکار ان کیلئے کافی نقصان اور بے عزتی کا باعث بنے گا۔ تاہم ایسے میں لڑکے کے والد نے اپنی ہونے والی بہو سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ لڑکی والوں کی عزت اور انہیں مالی نقصان سے بچایا جاسکے۔ شادی کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ کچھ صارفین نے لڑکی کے گھر والوں کی عزت بچانے پر لڑکے کے والد کی تعریف کی جس نے بیٹے کے انکار کے بعد لڑکی سے شادی کی۔ دوسری جانب کچھ صارفین نے لڑکی کے گھر والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ مالی نقصان سے بچنے کیلئے انہوں نے بڑی عمر کے شخص سے نوجوان بیٹی کی شادی کروادی۔ واضح رہے کہ دلہن کے گھر والوں نے شادی کی تیاری پر ڈھائی کروڑ …

مزید پڑھیں

انوشکا شرما کی کس بات نے متاثر کیا، ویرات کوہلی نے بتادیا

ممبئی – بھارت کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی انوشکا شرما کی صلاحیتوں سے متاثر ہوں۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں اپنی انوشکا شرما سے بہت متاثر ہوں۔ صحیح بات پر ڈٹ جانا اور استقامت سے اس قائم رہنا چاہے کتنا ہی بڑا نقصان کیوں نہ ہو انوشکا کی وہ صلاحیت ہے جس مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔ ویرات کوہلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس ایک شخصیت سے میں ملنا چاہتا تھا اور میری ملاقات نہیں ہوسکی وہ مشہور گلوکار کشور کمار تھے۔ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہے

مزید پڑھیں

اسامہ خان نے زینب شبیر کے ساتھ تعلق کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

لاہور – پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان نے ساتھی اداکارہ زینب شبیر سے رشتے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ اداکار اسامہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے دوران گفتگو زینب اور اپنے رشتے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ اداکار کا زینب شبیر سے تعلق کے حوالے سے کہنا تھا کہ لوگ مجھے زینب کا منگیتر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، ہم صرف ایک اچھے دوست ہیں، ہمارا رشتہ لوگوں نے خود ہی فرضی بنا لیا ہے۔

مزید پڑھیں

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پرنسیم شاہ کی تصویر شئیر کردی

ممبئی – ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت کامیچ جاری ہے۔ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے میچ سے قبل اپنے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی تصویر شئیر کردی۔ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک اسکرین کی تصویر شیئر کی جس میں پاکستانی بولر نسیم شاہ کو ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اروشی روٹیلا کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ گزشتہ برس اروشی روٹیلا نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی تھی جس کے بعد اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔

مزید پڑھیں

اداکارہ سوہائے علی ابڑو طویل عرصے بعد سکرین پر واپسی کیلئے تیار

لاہور – پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی کافی عرصے بعد شوبز میں واپسی ہو رہی ہے۔ سوہائے، ہمایوں سعید اوریمنیٰ زیدی کے ساتھ ڈرامے "جینٹل مین” میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے بے شمار مقبول ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے، مارچ 2021 میں اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز سے بریک لے لی اور اپنا سارا وقت فیملی اور شوہر کو دینے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اب اداکارہ طویل عرصے بعد انڈسٹری میں واپس آرہی ہیں، نیکس لیول پروڈکیشن ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سوہائے ڈرامے "جینٹل مین” کی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں جبکہ زاہد احمد اور احمد علی بٹ بھی اس ڈرامے بھی اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جینٹل مین میں پہلی مرتبہ ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی اسکرین شیئر کر رہے ہیں، اس ڈرامے کو خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا ہے۔

مزید پڑھیں

اداکاری سے بریک کے بعد واپسی: عامر خان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمی کیریئر میں اداکاری سے کچھ وقت کے بریک کے بعد بڑے پردے پر واپسی ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال عامر خان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اداکاری سے تھوڑی دیر کے لیے بریک لینا چاہتا ہوں۔جب میں ایک اداکار کے طور پر کوئی فلم کرتا ہوں تو میں اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں ہوتا۔ عامر خان نے کہا تھا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا کے بعد فلم چیمپئنز میں بھی اداکاری کرنی تھی لیکن میں اب ایک وقفہ لینا چاہتا ہوں، اپنے خاندان کے ساتھ، اپنی ماں، اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ اپنے 35 سالہ طویل فلمی کیریئر میں اداکاری سے بریک لے رہے ہیں۔ تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے وقفے کے بعد عامر خان اداکاری میں واپس آرہے ہیں اور ان کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں نظر آئیں گے جو اگلے سال20 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کا نام ، کاسٹنگ اور دیگر معلومات سامنے نہیں لائی گئیں تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ جنوری 2024 میں شروع ہوجائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگر فلم منصوبے کے مطابق کرسمس پر ہی ریلیز کی گئی تو عامر خان کی یہ فلم اور اکشے کمار …

مزید پڑھیں