صفحہ اول / انٹرٹینمنٹ (page 4)

انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا

دبئی – شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔ کنگ خان کے مداحوں کو ان کی فلم جوان کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شاہ رخ اور جوان کا نام ’ایکس‘ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ تاہم مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں کیونکہ شاہ رخ خان نے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر لگی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی فلم کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔ ساتھ ہی جوان کے اداکار نے بتایا کہ ٹریلر 31 اگست کو رات 9 بجے برج خلیفہ پر نشر ہوگا۔ شاہ رخ خان کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، کنگ خان کی اس فلم کو ہندی، تیلگو اور تامل زبان میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

عمرے کی دعا مانگی جو قبول ہوئی، راکھی ساونت نے پہلا عمرہ ادا کرلیا

بگ باس کی راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ راکھی نے اسلام قبول کرنے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد عمرے کی ادائیگی کریں گی۔ بھارتی رئیلٹی شوبگ باس کی راکھی ساونت جو کہ خبروں میں رہنے کے فن سے خوب واقف ہیں۔ راکھی نے جب عادل درانی سے شادی کی تو ساتھ ہی اس راز کو بھی فاش کر دیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ عادل کے رویئے ، اپنی شادی کی خبر اوراپنی والدہ کی بیماری کے دوران کئی مرتبہ میڈیا کے سامنے راکھی نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ سعودی عرب میں اللہ کے گھر کا دیدار کرنا چاہتی ہیں۔ راکھی نے رمضان میں روزے بھی رکھے اور اپنی مختلف ویڈیوز میں وہ حجاب پہنے دکھائی دیتی ہیں۔ اب راکھی کو جیسے ہی اجازت ملی تو انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔ راکھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پرایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ جس میں انہیں بتایا کہ انہیں سعودی حکام کی جانب سے اسپیشل کیک بھی دیا گیا۔ اس کیک پر تسبیح بھی بنی دکھائی دی۔ راکھی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے مدینہ میں نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضے پر بھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ میں ان کو بے حد روحانی سکون محسوس ہوا۔ راکھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے عمرے کے حوالے سے کئی ویڈیوز پوسٹ کیں ہیں۔ ان ویڈیوز میں اداکارہ نے بار بار ذکر کیا کہ وہ پہلی مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کرنے پر بے حد خوش اور مطمئن …

مزید پڑھیں

پریش راول نے اپنی تین متوقع فلموں کی تصدیق کردی

ممبئی — بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے اپنی تین متوقع فلموں کی تصدیق کردی۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سینئر اداکار نے کہا کہ ’’ویلکم ٹو جنگل (ویلکم تھری) کی شوٹنگ اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔ ہیرا پھیری تھری اگلے سال شروع ہوگی جبکہ آوارہ پاگل دیوانہ بھی آرہی ہے۔‘‘ پریش راول نے کہا کہ ’’ہیرا پھیری تھری میں بابو راؤ کا کردار دوبارہ کرنا چاہوں گا لیکن یہ چاہتا ہوں کہ اسکی کہانی مختلف ہو اور مجھے کچھ نیا کرنے کو ملے۔‘‘ اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ کچھ لوگ ایک دو فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہونے کے بعد بالی ووڈ کے زوال کی باتیں کیوں شروع کردیتے ہیں؟ ۔ جس کے جواب میں پریش راول نے کہا کہ “یہ اس لیے ہے کہ یہ ایک آسان اور نرم ہدف ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ’’بالی ووڈ میں جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے برعکس اتحاد کا فقدان ہے۔ اگر بالی ووڈ میں اتحاد ہو تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ کوئی آپ کے تھیٹر پر پتھر بھی نہیں مار سکتا۔‘‘ واضح رہے کہ پریش راول ’’ہیرا پھیری‘‘، ’’ویلکم‘‘، ’’چھپ چھپ کے‘‘ سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت آج بھی سوشل میڈیا میمز کا سب سے مقبول چہرہ ہیں۔

مزید پڑھیں

عرفی کا فیشن ان کی اپنی مرضی ہے، عفت عمر

لاہور – پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے بھارتی ماڈل عرفی جاوید کے فیشن سینس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے عرفی کی مرضی قرار دیا ہے۔ بھارتی ماڈل عرفی جاوید اپنے متنازعہ فیشن سینس اور منفرد ملبوسات کے باعث خبروں کی زینت رہتی ہیں۔ پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے بھی ایک ٹی وی شو میں عرفی جاوید کے فیشن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ عفت عمر سے پروگرام کے میزبان محسن حیدر نے عرفی جاوید کے فیشن سینس سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں عفت عمر کا کہنا تھا کہ ’’عرفی کا فیشن ان کی اپنی مرضی ہے لیکن یہ میرے طرز کا فیشن نہیں ہے اس لیے میں اس فیشن کو قبول نہیں کروں گی لیکن میں ان کے فیشن سینس کی برائی بھی کیوں کروں؟‘‘ عرفی جاوید کے فیشن کی طرز کو قبول کرنے کے باوجود بھی عفت عمر نے معاشرے کی اقدار کا خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اگر اپنی مرضی کا فیشن کرکے نکلوں تو لاہور مجھے قتل کردے‘‘۔ عفت عمر نے مزید کہا کہ فیشن کےلیے کوئی بھی باؤنڈری عام انسان منتخب نہیں کرسکتا، کوئی بھی انسان فیشن کےلیے صحیح اور غلط ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں

ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ کے مہنگے ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے مہنگے ترین ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شام 6 بجے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوا تاہم چند ہی گھنٹوں میں تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ پر جنرل اسٹینڈ (گھاس پر بیٹھ کر میچ دیکھنے والی جگہوں پر) 711 سیٹیں اب بھی خالی ہیں جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 8 ہزار 700 روپے ہے۔ وی وی آئی پی لیول اے، لیول بی جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 87 ہزار روپے تھی کہ تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جبکہ وی آئی پی لوئر کیٹیگری اے، بی کے بھی تمام ٹکٹس بُک پوچکے ہیں، جس کی مالیت 36 ہزار 250 روپے تھی۔ واضح رہے کہ ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

نامور گلوکار میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے قتل

ریو ڈی جنیرو – برازیلین گلوکار سرگینو پوریدو کو میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ گلوکار کنسرٹ کے دوران ایک جوڑے کے درمیان لڑائی کو روکنے کی کوشش میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔ گلوکار کو سر پر گولی لگی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ فائرنگ کرنے والا ایک پولیس افسر تھا اور وہ میڈیکل چھٹیوں پر تھا اور اس کی فائرنگ سے موقع واردات پر ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے پولیس افسر کو دو گھنٹے کی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ دوہرے قتل کی مزید تحقیق کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

300 کروڑ کے ساتھ ’جوان‘ شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم بن گئی

ممبئی – بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن فلم ’جوان‘ کی ریلیز قریب آرہی ہے اور مداحوں کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔ جولائی میں فلم کے مختصر ٹیزر کی ریلیز کے بعد فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ کنگ خان کی نئی فلم بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ’جوان‘ اداکار کے شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور فلمساز ایٹلی بڑے بجٹ کے ساتھ فلمی شائقین کو سینما اسکرین پر بڑا ایکشن دکھانے کیلئے پرعزم تھے اسی لئے بجٹ کو محدود نہیں کیا گیا۔ اداکار کو علم تھا کہ ’پٹھان‘ انڈین باکس آفس کو بحرانی کیفیت سے نکال دے گی اور وہ نئی فلم کو ’پٹھان‘ سے بھی زیادہ کامیاب دیکھنا چاہتے تھے۔ فلم میں دھماکے دار ایکشن مناظر کی شوٹنگ کیلئے گرین اسکرین کے بجائے بڑے سیٹس بنائے گئے تاکہ شائقین کو حقیقی مناظر دیکھنے کو ملیں۔ ایکشن اور میگا تھرلر 7 ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس میں دیپیکا پڈوکون کومیو جھلک بھی دکھائیں گی۔

مزید پڑھیں

نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

لاہور – موسیقی کو نئی سمت دینے والے اور شہنشائے قوالی کے طور پر جانے جانیوالے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے مگر وہ آج بھی ان کے دلوں میں زندہ ہیں۔ استاد نصرت فتح علی خان نے فن موسیقی کی ایسی صبح کی جس کی کبھی شام نہیں ہو گی، 125 البمز میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے نصرت فتح علی خان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔ قوالی ہو یا گیت، غزل ہو یا کلاسیکل گائیکی، نصرت فتح علی خان موسیقی کی ہر صنف پر عبور رکھتے تھے، استاد نصرت فتح علی خان نے جہاں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنائی وہیں کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ نصرت فتح علی خان نے ملکی فلموں کیلئے بے شمار گیت گائے، ہمسایہ ملک میں بھی ان کے میوزک کو کاپی کیا گیا، دنیا کے نامور موسیقار ان کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز سمجھتے تھے۔ نصرت فتح علی خان کے پاکستان میں تو بے شمار چاہنے والے ہیں لیکن بیرون ملک ان کی قوالیاں اور کلام اتنا پسند کیا جاتا ہے کہ سننے والے بے اختیار جھومنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ مسلسل کام کے باعث نصرت فتح علی خان کی صحت دن بدن گرتی چلی گئی، انہیں 16 اگست 1997ء کو لندن میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، نصرت فتح علی خان مداحوں کے دلوں میں آج بھی گھر کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

شاہ رخ خان نے بااثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا

نیو یارک – بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امریکی جریدے ’ ٹائم ‘ کی جانب سے عالمی با اثر شخصیات کے انتخاب کے لیے کروائے گئے سروے میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر2023 کی با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا۔ شاہ رخ خان نے با اثر شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا۔ ٹائم میگزین کے مطابق شاہ رخ خان نے سروے میں ڈالے گئے 12 لاکھ ووٹوں میں سے چار فیصد حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہ رخ خان اب تک 100 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں اور انہیں سینما کی دنیا میں عالمی سطح پر آئیکون تسلیم کیا جاتا ہے۔ با اثر شخصیات کی فہرست میں ایران میں احتجاج کرنے والی خواتین دوسرے، ہیلتھ کیئر ورکرز تیسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن چوتھے اور فٹبالر لائنل میسی پانچویں نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں

سلمان خان کو 30 اپریل تک قتل کرنے کی نئی دھمکی موصول

ممبئی – بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی متعدد دھمکیوں کا سامنا ہے اور اب انہیں 30 اپریل تک قتل کرنے کی ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔ ایک نامعلوم شخص نے ممبئی پولیس اسٹیشن میں دس اپریل کو رات نو بجے کال کی اور اپنا تعارف جودھپور کے روکی بھائی کے نام سے کرایا۔ روکی بھائی نے پولیس کو دھمکی دی کہ وہ 30 اپریل تک سلمان خان کو قتل کردے گا، پولیس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے کال کرنے والے کی لوکیشن کا پتہ چلا لیا۔ قتل کی متعدد دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے حال ہی میں اپنے لیے ایک بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے اور اسے انٹرنیشنل مارکیٹ سے برآمد کرایا کیوں کہ وہ اب تک انڈیا میں لانچ نہیں ہوئی ہے۔ دبنگ اسٹار اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی تشہیر مہم میں مصروف ہیں اور وہ گزشتہ روز ایک تقریب میں اپنی نئی بلٹ پروف گاڑی میں آئے تھے۔ سلمان خان کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار شہناز گِل، پوجا ہیگدے، سدھارتھ نگم اور دیگر افراد بھی موجود تھے، فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کو عید الفطر کے موقع پر 21 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں