صفحہ اول / دنیا (page 2)

دنیا

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 16سالہ فلسطینی شہید؛ متعدد زخمی

غزہ – مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے غرب اردن میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان پُرتشدد کارروائیوں پر احتجاج کے لیے جمع ہونے والے مظاہرین پر قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 16 سالہ میلاد منتصر شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کو قدرے تاخیر سے لایا گیا تھا اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث میلاد منتصر نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ اسپتال میں 10 کے قریب زخمیوں کو بھی لایا گیا جن میں سے 10 اور 16 سالہ لڑکوں کو شدید چوٹیں آنے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا۔ اسرائیلی فوج کی زہریلی گیس کی شیلنگ کی وجہ سے درجنوں مظاہرین کی حالت غیر ہوگئی۔ دم گھٹنے کے باعث سانس لینے میں تکلیف پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ رواں برس اسرائیلی جارحیت کا بدترین سال ثابت ہو رہا ہے اب تک 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ 100 سے زائد عمارتیں بھی تباہ کی گئیں۔

مزید پڑھیں

مراکش میں قیامت صغریٰ برپا ، زلزلے سے 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک

رباط – مراکش میں آنیوالے قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور درجنوں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ طاہر کیاجارہاہے ۔ خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے سے 329 زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا۔ مراکش کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے خون کے عطیات کی اپیل جاری کی ہے۔ مقامی آفیسر کا بتانا ہے کہ زلزلے سے زیادہ نقصان پہاڑی علاقوں میں ہوا جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق تازہ زلزلے کو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا گیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق زلزلے کے مرکز کے قریب ترین بڑے شہر کے رہائشیوں نے بتایا کہ پرانے شہر میں کچھ عمارتیں منہدم ہوگئیں ، یہ علاقہ اقوام متحدہ کی …

مزید پڑھیں

مالی: فوجی اڈّے اور مسافر کشتی پر حملے میں 49 شہری اور15 فوجی ہلاک

بماکو – مالی میں دریائے نائجر کے نزدیک فوجی اڈے اور ایک مسافر بردار کشتی پر حملے میں مجموعی طور پر 64 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں دریائے نائجر پر دو الگ الگ حملوں میں شدت پسندوں نے ایک فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جب کہ دریا کے مخالف کناروں پر آباد شہروں تک مسافروں کو لے جانے والی کشتی پر چار راکٹ داغے گئے۔ راکٹ لگنے سے مسافر بردار کشتی تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 50 کے قریب شہری مارے گئے۔ فوجی اڈے پر حملے میں 15 اہلکار ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک شدت پسند جماعت اسپورٹ گروپ فار اسلام اینڈ مسلمز نے قبول کی۔ جس نے گزشتہ ماہ تاریخی شہر ٹمبکٹو کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ مالی 2012 سے شورش زدہ ہے جہاں 2015 میں جنگجوؤں اور حکومت کے درمیان امن معاہدہ بھی طے پاگیا تھا تاہم 2020 میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار میں آنے والی فوجی جنتا نے معاہدے کی پاسداری نہ کی۔ جس پر ایک بار پھر مالی میں جھڑپیں عروج پر ہیں۔

مزید پڑھیں

افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ہاتھ لگا اسلحہ امریکا کا نہیں، ترجمان جان کربی

واشنگٹن – امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کالعدم جماعت ٹی ٹی پی کے زیر استعمال امریکا کا اسلحہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے جاتے ہوئے ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو کسی کے کام آسکے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی سے پریس بریفنگ میں پاکستانی صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا انخلا کے وقت افغانستان میں امریکا نے اپنا 7 ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑا جو تحریک طالبان پاکستان، داعش اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے ہاتھ لگا ہے۔ سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ امریکا نے افغان فوج کی جنگی تربیت کی تھی اور اس مشن میں جدید اسلحہ افغان فوج کے حوالے کرنا بھی شامل تھا۔ جب طالبان نے اقتدار سنبھالا تو افغان فوج نے امریکی ہتھیار ڈال دیئے۔ امریکی افواج نے ایسا نہیں کیا۔ مشیر قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت امریکی فوج نے صرف چند جہاز، اور معمولی ساز و سامان چھوڑا جو قابلِ استعمال حالت میں نہیں تھے۔ آگ بجھانے کے آلات بھی چھوڑے تھے۔ مشیرِ امریکی قومی سلامتی نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھ لگا ہو البتہ آگ بجھانے کے آلات طالبان کو ملے جو ریسکیو کے کام آ رہے ہیں۔ امریکا کے مشیر قومی سلامتی سے جب یہ پوچھا گیا کہ صدر بائیڈن نے پاکستان کو چند ماہ قبل ایٹمی ہتھیار رکھنے والے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک قرار دیا تھا تو انھیں کس بات کا …

مزید پڑھیں

ابھی بھی وقت ہے دنیا کو بدترین تباہی سے بچایا جا سکتا ہے, اقوام متحدہ

جینیوا – اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تباہی شروع ہو گئی ہے لیکن ابھی بھی وقت ہے کہ دنیا کو بدترین تباہی سے بچایا جا سکے ۔ موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سائنس دان ایک طویل عرصے سے فوسل ایندھن پر انحصار کے ممکنہ خطرات سے متنبہ کر رہے ہیں اور اب حالات یہ ہیں کہ موسمیاتی واقعات سے دنیا کا ہر گوشہ متاثر ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہمارا سیارہ شدید گرمی کے دور سے گزرا ہے، حالیہ موسم گرما اس وقت تک کا گرم ترین موسم گرما تھا، موسمیاتی تباہی کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زمین کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت اس معاملے میں مزید کارروائیوں کی ضرورت کی طرف اشارہ کر رہا ہے، عالمی رہنماؤں کو ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے متحرک ہونا چاہیے، ابھی بھی وقت ہے ماحولیاتی بحران کو بدترین شکل اختیار کرنے سے روکا جا سکتا ہے،اب ہمارے پاس ضائع کرنے کے لئے وقت نہیں رہاہے۔

مزید پڑھیں

کِم جونگ کا ممکنہ دورہ روس، امریکا نے شمالی کوریا کوخبردار کردیا

واشنگٹن – امریکا نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے ممکنہ دورہ روس پر شمالی کوریا کو دھمکی دے دی۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے لیے روس کو ہتھیار دیے تو شمالی کوریا کو قیمت چکانی پڑے گی۔ اس سے قبل امریکی اخبار نے کم جونگ اُن کی روسی صدر پیوٹن سے رواں ماہ ملاقات کی خبردی تھی۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کِم جونگ اُن رواں مہینے بکتربند ٹرین میں روس کا دورہ کریں گے ، دونوں رہنما روس کو جدید ہتھیاریوں کی سپلائی سے متعلق بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں

ایران اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے بااثر ممالک ہیں، ابراہیم رئیسی

تہران – ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے دو بااثر ممالک ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران سعودی تعاون اور خطے کے ممالک کے درمیان دوطرفہ، کثیر جہتی اور اسلامی دنیا کے مسائل کے میدان میں حکومتی اور عوامی سطح کے تعاون میں اضافہ کرے گا اور خطے کے ممالک کی حیثیت کو بلند کر دے گا۔ واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی نے یہ بیان سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کی ریاض روانگی کے موقع پر ان سے ملاقات کے دوران دیا ہے۔ یاد رہے مارچ میں سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور ایک دوسرے کے ہاں سفارتی مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیں

نائیجیریا: مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید

ابوجہ – نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کدونا کے دور دراز کے گاؤں کی مسجد میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب بڑی تعداد میں نمازی عبادت کر رہے تھے۔ ملزمان نے پوری کارروائی اطمینان سے کی اور فرار ہوگئے۔ کدونا پولیس کے ترجمان منصور ہارونہ نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 سے زائد نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں دو نمازیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

عراق میں ٹریفک حادثہ، 16 زائرین جاں بحق اور 13 زخمی

بغداد – شمالی عراق میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں زیادہ تر ایرانی زائرین تھے. عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں لاکھوں لوگ اربعین کے لیے مقدس شہر میں جمع ہو رہے تھے جو دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ ریاستی خبر رساں ایجنسی آئی این اے نے صلاح الدین صوبے میں ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر خالد برہان کی جانب سے مرنے والوں کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دُجیل اور سامرا شہروں کے درمیان 2 منی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں کم از کم 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔ خالد برہان نے حادثے کی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا تاہم مرنے والوں میں سے زیادہ تر ایران سے آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک طبی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعے کی آدھی رات سے کچھ دیر پہلے دو منی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ عینی شاہدین کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اہلکار نے بتایا کہ ڈرائیوروں میں سے ایک مبینہ طور پر ڈرائیونگ کے دوران سو گیا تھا۔

مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو سر میں گولی مار کر شہید کردیا

غزہ – مغربی کنارے میں ایک رہائشی عمارت میں چھاپا مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے نئے ماہ کا آغاز فلسطینی نوجوان کو شہید کرکے کیا۔ 36 سالہ عبدالرحیم فائز کو نہایت قریب سے سر پر گولی ماری گئی جس سے ان کی موقع پر ہی شہادت ہوگئی۔ اسرائیلی فوج نے ظلم و بربریت کی یہ داستان مغربی کنارے کے علاقے عقبا میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران رقم کی۔ اسرائیلی فوجی احمد ولید نامی نوجون کو گرفتار کرنے آئی تھی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فلسطینی نوجوان احمد ولید پر الزام تھا کہ اس نے گزشتہ ماہ اردن ویلی کے علاقے میں قائم اسرائیلی فوج کی چوک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی۔ اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی میں ایک عمارت پر اندھادھند گولیاں اور بم برسائے۔ جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی لیکن وہاں احمد ولید نہیں ملے جس پر اسرائیلی فوج نے ایک اور گھر سے تین مردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج کی جارحیت میں اضافہ ہوا اور اب تک 250 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے جب کہ 28 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

مزید پڑھیں