واشنگٹن – انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ 2023 میں دنیا کا بڑا حصہ مہنگائی سے متاثر ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادار کے مطابق سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کے 10ماہ سے جاری روس یوکرین جنگ،دنیا بھر میں ہونے والی مہنگائی اور شرح سود میں اضافے سمیت چائنا سے اٹھنے والی کورونا کی نئی لہر کے باعث منہگائی کا طوفان آئے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ 2022کے مقابلے 2023میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، امریک اور یورپ اس سے براہ راست متاثر ہوں گے۔ سربراہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ دنیا کا ایک تہائی حصہ معاشی بحران کا شکار رہے گا جس کا سبب امریکا، یورپ اور چین کی معاشی سست روی ہے اور اس کے نتیجے میں بہتر معیشت رکھنے والے ممالک بھی متاثر ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کے 2023میں شروح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اس کے مقابلہ 2022 اور 2021 میں شرح نمو بالترتیب 2.7فیصد اور 6فیصدر ہی۔ کرسٹینا جار جیوا کا کہنا ہے کے چین میں کرونا پابندیوں کے خلاف عوامی احتجاج اور اس کے نتیجے میں کرونا کے پھیلاؤ سے نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا متاثر ہو گی۔
مزید پڑھیںنیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں 2023 کا آغاز، شاندار آتش بازی سے استقبال
سڈنی / آکلینڈ – آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں میں 31 دسمبر کی رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کے ساتھ 2023 کو خوش آمدید کہا گیا۔ سال نو کو سب سے پہلے خوش آمدید کہنے والا ملک نیوزی لینڈ ہے، جہاں رات بارہ بجتے ہی آکلینڈ سمیت دیگر شہروں میں نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں قائم اوپرا ہاؤس اور باربر پُل پر سال نو کی آمد کے حوالے سے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور گھڑی پر بارہ بجتے ہی عوام نے خوشی کے گیت گا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ اس کے ساتھ ہی آتشبازی کا آغاز ہوا اور آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 10 لاکھ مقامی شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں نے سال نو کے جشن میں شرکت کی۔ اب سے کچھ دیر بعد جنوبی کوریا، جاپان سمیت دیگر ممالک میں بھی سال نو کی آمد کا جشن منایا جائے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجتے ہی ملک میں بھی نئے سال کا آغاز ہوجائے گا۔ اُدھر ملائیشیا کی حکومت نے کوالالمپور میں دتاران مرڈیکا میں اپنے نئے سال کی مناسبت سے تقریب کو منسوخ کر دیا جب ملک بھر میں سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر اور مٹی کے تودے گرنے سے 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ چین نے بھی کورونا پھیلنے کے سبب سال نو کی آمد سے متعلق تقریب کو منسوخ کردیا اور شہریوں کو ایک جگہ جمع نہ ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث عوام …
مزید پڑھیںخواتین کو روزگار کے لئے شرعی طریقہ تلاش کرنا ہوگا:ترجمان طالبان حکومت
کابل – خواتین کی ملازمت پرپابندی پرعالمی برادری کی تنقید پر طالبان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ شریعت میں روزگار کرنے کے اور بھی طریقے ہیں،خواتین کو شرعی طریقے تلاش کرنا چاہئیں ہیں، ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کو اداروں میں کام نہیں کرنا چاہیے ،مسلمان ہونے کے ناطے تمام مردوں اورخواتین کو شرعی طریقے سے کام کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کا غیر ملکی اداروں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، ان اداروں میں اصول زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ ان کے پاس غیر ملکی ڈونرز ہیں اور غیر ملکی بھی کام کرتے ہیں جو اسلامی اصولوں کو نہیں جانتے۔ ترجمان نے کہا کہ طالبان حکومت کے ڈیڑھ سال میں سرکاری دفاتر میں کسی خاتون نے کام نہیں کیا۔ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو تنخواہیں ان کے گھروں میں دی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیںشام میں آئل فیلڈ کے ورکرز کی بس پرحملہ، 10 مزدور ہلاک ہوگئے
دمشق – شام میں آئل فیلڈ کے ورکرز کی بس پر حملے میں 10 مزدور ہلاک ہوگئے. غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ شام کے صوبے دیرازور میں واقع آئل فیلڈ کے قریب کیا گیا۔ حملے میں متعدد مزدور زخمی بھی ہوئے۔ حکام نے حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق دھماکہ خیز ڈیوائس سے مزدورں کو لے جانے والی بسوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز کرد تنظیم ’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘ نے علاقے میں داعش کیخلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیںکمبوڈیا: کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
پدوم پن – جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا کے سرحدی علاقے میں واقع کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کے سرحدی علاقے پوئی پٹ میں واقع ڈائمنڈ سٹی گرینڈ ہوٹل اینڈ کیسینو میں آگ گزشتہ رات لگی ، آگ سے جھلس کر 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمی افراد کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے ، واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں کے مطابق آتشزدگی کے وقت کیسینو ہوٹل میں غیر ملکیوں سمیت 400 کے قریب افراد موجود تھے۔
مزید پڑھیں