صفحہ اول / Tag Archives: اسرائیلی فورسز

Tag Archives: اسرائیلی فورسز

اسرائیلی دہشتگردی میں شدت، فلسطینیوں کی نسل کشی کیلیے وائٹ فاسفورس کا استعمال

یروشلم – اسرائیلی فورسز نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے شروع کر دیئے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہادتوں اور تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہونے سے غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ مکمل کٹ گیا۔ بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بھرپور طاقت کے ساتھ آپریشن اور وحشیانہ بمباری شروع کردی ہے، جس کی نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جوال نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے آخری بچنے والی انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے غزہ کا رابطہ دنیا سے کٹ گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 100 سے زائد فضائی طیارے بمباری کررہے ہیں جبکہ ٹینکس اور توپوں کے ذریعے بھی بمباری کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ہر طرف تباہی اور آگ لگی نظر آرہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگری نے کہا کہ آج کی رات ہماری فورسز غزہ میں زمینی آپریشن کا دائرہ بڑھا رہی ہیں، جس کے تحت مختلف علاقوں میں شدید بمباری بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ شہر کے لوگ اپنے گھروں سے جنوبی علاقوں کی طرف نقل مکانی کرلیں کیونکہ اسرائیل کی جانب سے فضائی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔ ہگری نے کہا کہ ہماری افواج مغویوں کی بازیابی کیلیے اس مشن کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی اور ہم ہر طریقے سے دفاع کیلیے بھرپور انداز سے تیار ہیں۔ اسرائیل کی توپوں نے غزہ میں قائم الشفا اسپتال کے قریب بھی …

مزید پڑھیں

اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

غزہ – مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جیریکو میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور گھر گھر تلاشی لی، اس دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ نوجوانوں کے سینے میں گولی لگی تھی اور ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی، زخموں کے معائنے سے پتا چلا کہ گولیاں کافی دیر پہلے اور انتہائی قریب سے ماری گئی تھیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر زخمی نوجوانوں کو تاخیر سے ہسپتال منتقل کیا اگر انھیں بروقت لایا جاتا تو زندہ بچایا جا سکتا تھا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ قصے الوالجی اور 25 سالہ محمد نجوم کے نام سے ہوئی، اسرائیلی فوج نے تازہ ترین ہلاکتوں پر تبصرہ کرنے کے لیے اے ایف پی کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں