صفحہ اول / Tag Archives: اسٹیبلشمنٹ

Tag Archives: اسٹیبلشمنٹ

پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کے بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں، بلاول بھٹو

اپردیر – پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت پر نہیں ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپردیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارے کونشنز کا سلسلہ چل رہا تھا، ہم نے کنونشن ایبٹ آباد سے شروع کیا تھا، میں دیر کے عوام، بزرگوں کا شکریہ اور سلام پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دیر کے لوگ قائد عوام اور بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ تھے، آج بھی دیر کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں جس پر میں شکر گزار ہوں، غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسلام آباد کے حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پرانی سیاست سے جان چھڑا کر نئی سیاست لانا ہوگی، بزرگ سیاستدانوں نے ہر چیز کو انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے، پنجاب کے سیاستدانوں کی سیاست یہ ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے، بزرگوں کی نفرت کی سیاست نقصان دہ ہے، تقسیم اور نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ معلوم نہیں کہ بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں؟ وہ خود کام کرتے ہیں نہ کسی اور کو کام کرنے دیتے ہیں، سیاسی جماعتوں کا ارادہ ہے کہ 18ویں ترمیم تبدیل کریں، وہ الیکشن جیتیں گے نہ انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، عوام نے مہنگائی لیگ کا اصل چہرہ بھی دیکھ لیا، عوام نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بھی دیکھ لیا ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے بیان کا خیرمقدم کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ …

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ٹکراؤ سے گریز پر اتفاق ہو گیا

اسلام آباد – سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں دو ہفتہ قیام کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے، اسحاق ڈار دبئی سے ہوتے ہوئے وطن واپس پہنچیں گے۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کیں، مسلم لیگ قیادت کی لندن میں ہونے والی میٹنگز میں آئندہ دنوں میں پارٹی بیانیہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے اہم مشاورت فراہم کی، لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ میڈیا کے مطابق میٹنگز میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی، ن لیگ کی پہلی ترجیح پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالنا ہوگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگز میں اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے بھی گریز کا فیصلہ ہوا۔ میٹنگز میں پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیا گیا، مسلم لیگی قیادت اور رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں مفاہمت کیلے فروغ کا فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں