صفحہ اول / Tag Archives: امریکا

Tag Archives: امریکا

امریکا کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

کینیڈا کے بعد امریکا نے بھی بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے باعث امریکہ اور بھارت کے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ کو غیر معینہ مدت کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ اپنا رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن اسے منہ کی کھانا پڑی۔ ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔

مزید پڑھیں

امریکا میں 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی: ہلاکتیں 96 ہوگئیں

واشنگٹن – امریکی ریاست ہُوائی کے ماوئی جنگلات میں لگنے والی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جب کہ ہلاکتوں کی تعداد96 تک جا پہنچی، حکام نے گمشدہ ہونے والے افراد کا سراغ نہ ملنے کے سبب مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ہُوائی کی کاؤنٹی ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ ملک کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی والی آگ ثابت ہوئی۔ آتشدزگی کے پہلے روز 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دوسرے روز مزید 30 افراد کی ہلاکت سے تعداد 36 جب کہ تیسرے روز 19 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 55 ہوگئی تھی اور یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے بڑھتے آج 96 ہوگئی۔ دھوئیں کے باعث درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 3 ہزار کے لگ بھگ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ تیز ہوا نے آگ کے پھیلاؤ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ آگ قریبی قصبے لہینا تک پہنچ گئی جس نے کئی رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قصبے کو خالی کرالیا گیا۔ سیاحوں اور رہائشیوں کو جنگل کے قریب جانے سے روکا جا رہا ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کا مشن انجام دے رہی ہیں۔ متاثرین اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں اور انہوں نے حکومت و ریسکیو اداروں سے اپنے پیاروں کی واپسی کیلیے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ بھی …

مزید پڑھیں

قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پرعائد پابندیاں برقرار رہیں گی، امریکا

واشنگٹن – امریکا کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پر پابندیاں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بیان میں کہ ایران پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پانچ امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے بعد بھی ایران کو پابندیوں کے حوالے سے کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں قید امریکیوں کی رہائی کے بدلے بائیڈن انتظامیہ نے ایران سے معاہدہ کیا ہے جس میں مبینہ طورپر 10 ارب ڈالرز کی رقم بھی شامل ہے۔ ایران نے 4 امریکی مردوں اور ایک خاتون کو جیل سے رہا کرکے گھر میں نظر بند کردیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد ان امریکیوں کو ان کے وطن بھیج دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں