غزہ – انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کر رہا ہے جس کے شواہد کا جائزہ لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں اور جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ اسرائیل نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ہم نے جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جائزے کے دوران 19 اور 20 اکتوبر کو ہونے والے دو حملوں کو دستاویزی شکل دی ہے جس میں اسرائیلی بمباری سے 20 بچوں اور 80 سالہ خاتون سمیت 46 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ایک مقام پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جس میں 46 بے گناہ شہری مارے گئے جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایک چرچ کی عمارت پر بھی بمباری کی جس میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی اس کے علاوہ مساجد، اسکولوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عہدیدار سامی عبدالمنعم نے بتایا کہ اسرائیل اسکولوں اور اسپتالوں پر شہریوں کو بغیر وارننگ کے بمباری میں نشانہ بنا رہا ہے جو کہ سنگین جنگی جرم ہے لیکن عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کخلاف مقدمہ چلانا مشکل ہے۔
مزید پڑھیںجڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، نگراں وزیراعظم
اسلام آباد – نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی اور سانحہ جڑانوالہ پر بروقت اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام ریاستی مشینری اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں ہمارا آئین ذات پات, نسل اور رنگ کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو سماجی, مذہبی, سیاسی اور معاشی حقوق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے، اقلیتی برادری اپنے مسائل اور تجویز حکومت تک پہنچائے , جہاں تک ممکن ہوا مسائل کا حل کرینگے . انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستانی افرادی قوت کا بنیادی حصہ ہے جس کا پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ہے. وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرے کے عقیدوں کے احترام سے ہی پر امن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ہو سکتی ہے. انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا. وفد نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے خالد جارج کی بطور نگراں وفاقی وزیر انسانی حقوق تقرری کو خوش آئند قرار دیا. ملاقات میں نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خالد جارج اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی.
مزید پڑھیںامریکی صدر کا بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار
واشنگٹن – امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونے والے جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں اقلیتوں اور صحافیوں پر ہونے والی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں منی پور میں ہونے والی نسلی فسادات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر بات چیت کی۔ صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ انھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انسانی حقوق کی فراہمی کی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ جی-20 ممالک کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بھی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار رائے، جمہوریت، انسانی حقوق اور تمام شہریوں کے لیے مساوی مواقوں کی مشترکہ اقدار تمام ممالک کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔
مزید پڑھیں