صفحہ اول / Tag Archives: انوار الحق کاکڑ

Tag Archives: انوار الحق کاکڑ

کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد – نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ نگران وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے کویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری دیدی، ایم او یوز پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ان میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے مینگروو کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر دستخط ہونے والی ان مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے۔ کابینہ نے قانون سازی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے 13 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے 15 نومبر کے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

مزید پڑھیں

پاکستان امن کا داعی، ہمسائیوں سے برادرانہ تعلقات چاہتا ہے، نگران وزیراعظم

رسالپور – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے، ہم ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، نگران وزیراعظم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جہاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 148 جی ڈی پائلٹ، 94 انجینئرنگ کورس کے کیڈٹ شامل تھے، ایئر ڈیفنس کے 104، کومبیٹ سپورٹ کورس کے 130 کیڈٹ بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گریجوایشن پریڈ کا معائنہ کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلحے کی کسی دوڑ میں شامل نہیں، خوشی ہے کہ پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا، آئی ٹی کی تبدیلیوں نے سکیورٹی ماحول کو تبدیل کر دیا ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ آپ اپنی ٹریننگ کی بنیاد پر چیلنجز پر قابو پائیں گے، پاکستان کی مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، مسلح افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں

ہم شرمندہ ہیں، غزہ کے بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد – گران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے ہم غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں۔ زارا الرٹ ایپ کے اجرا کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور بچوں کی فلاح و بہود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، معاشرے کے تمام طبقات کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے لیے ریاست کریں۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں، ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں، فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست سمجھتی ہے کہ وہ ملٹری کی وجہ سے بہت طاقتور ہے لیکن پیشہ ورانہ افواج مقابل فوجوں سے لڑتی ہیں نہتے بچوں کا قتل عام نہیں کرتیں، نہتے بچوں کا قتل حقوق انسانی اورعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا غزہ میں ہونے والے واقعات کو مذہب سے ہٹ کر انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے، ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں، فلسطین میں پیدا ہونے والی صورتحال مستقبل کے تنازعات کی اہم وجہ بنے گی، اس صورتحال کا آنے والی صدیوں میں کبھی دفاع نہیں کیا جاسکے گا، غزہ میں نے والی نسل کشی کے خلاف پاکستان آواز اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں زارا الرٹ ایپ کا اجرا بچوں کے حقوق کے …

مزید پڑھیں

گوادربندرگاہ مستقبل میں تجارت کا بڑا مرکز ہوگا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ مستقبل قریب میں سمندری راستے سے تجارت کا ایک بڑا مرکز ہوگا، حکومت گوادر بندرگاہ میں صنعتوں کے قیام اور صنعتی علاقوں سے مواصلاتی روابط کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرحیم ظفر، سیکرٹری جنرل حمید بلوچ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے وزیرِ اعظم کو درخواست کی کہ گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال بنانے کیلئے ابتدائی طور پر سرکاری کارگو کا کچھ حصہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان در آمد کیا جائے۔ نگران وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ مستقبل قریب میں سمندری راستے سے تجارت کا مرکز ہوگا، حکومت گوادر بندرگاہ میں صنعتوں کے قیام اور صنعتی علاقوں سے مواصلاتی روابط کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، گوادر کے مقامی لوگوں کو روزگار اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی سی پیک کی اس اہم بندرگاہ کی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ گوادر میں فشریز کی صنعت کو جدت دی جائے، گوادر میں ماہی گیروں کو جدید مشینری، کشتیوں میں انجن و نیویگیشن آلات اور بین الاقوامی سطح پر رائج معیار کے مطابق مچھلی پکڑنے کے طریقہ کار کیلئے پیشہ وارانہ تربیت دی جا رہی ہے۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو شپنگ …

مزید پڑھیں

افغانستان ٹی ٹی پی یا پاکستان میں سے ایک کو چن لے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف دہشت گردوں کیخلاف افغان حکومت نےکوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے. نگران وزیراعظم نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عبوری افغان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا، خودکش حملوں میں ملوث افراد میں 15 افغان شہری ملوث تھے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا واضح ذکر کیا گیا ہے، پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد کارروائیوں سے متعلق معلومات افغان حکومت کو فراہم کیں، دہشتگردوں کی فہرست بھی افغان عبوری حکومت کو بھیجی گئی، چند مواقع پر دہشتگردوں کی سہولت کے بھی واضح ثبوت سامنےآئے، پاکستان مخالف دہشت گردوں کیخلاف افغان حکومت نےکوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2سال میں افغان سرزمین سےدہشت گردکارروائیوں میں اضافہ ہوا اور سرحدپاردہشت گردی کی وجہ سے 2ہزارسےزائدپاکستانی شہیدہوئے، افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنے ملک سے بھی غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ مذہب، تاریخ، ثقافت، بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان نےلاکھوں افغان مہاجرین کی 4دہائیوں تک میزبانی کی، گزشتہ 40 برس سے افغان بھائیوں کا ساتھ نبھایا، ہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو جاری رکھیں گے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اب داخلی معاملات کو اپنی مدد آپ کے تحت درست کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب تک واپس جانے والے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی …

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی پر پابندی نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

لاہور – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پر پابندی نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، ریاست صرف میری ذاتی نہیں ہے، جو بھی شخص آئے گا وہ پالیسی کا تسلسل برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے،غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو اپنے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے، بہت سے لوگ بغیر کسی دستاویزات کے کئی سالوں سے رہائش پذیر ہیں، یہ لوگ واپس جائیں اور قانونی طور پر واپس آئیں، کسی بھی دوسرے ملک کا شہری ویزا لیکر پاکستان آسکتا ہے۔ انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ البتہ کسی کے املاک پر قبضہ کرنا یا ہتھیانا ہمارا مقصد نہیں ہے،انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے کیلئے جتنے آپ بے چین ہیں اتنا میں بھی ہوں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں ہے، آئین کے کئی اور پہلو ہیں، کیا ان تمام پہلووں کو نظرانداز کر کے صرف اس ایک پہلو پر زور دینا چاہیے؟ اپنے طور پر ہم نے الیکشن کمیشن کو ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کروا دی ہے، اس سے آگے بڑھ کر ہمارا الیکشن کمیشن سے تاریخ پوچھنا مناسب نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں

عدالت کسی کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی لگادے تو تسلیم کرنا ہوگا، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد – نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عدالت کسی کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی لگادے تو تسلیم کرنا ہوگا،کوئی کہے پارلیمنٹ کو آگ لگاؤں گا اور سیاست کا چمپیئن بھی بنے یہ نہیں ہوسکتا۔ نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینا کسی بھی رجسٹرڈ جماعت کا حق ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،پاکستان سی پیک کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہونے سے معاشی و معاشرتی ترقی میں بہتری آئے گی۔ انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا اہم دورہ کیا جس میں اہم پیشرفت ہوئی، چین کی حکومت، عوام، میڈیا اور تھنک ٹینکس کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا، چین کے ساتھ ہماری ہر موسم میں آزمودہ تزویراتی دوستی ہے، اس فریم ورک میں رہتے ہوئے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی، پاکستان میں کوئی بھی حکومت ہو چین کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی پارلیمنٹیرین کی دوہری شہریت ہے تو یہ معاملہ سپریم کورٹ لے جائیں، بغیر تحقیق الزام تراشی یہاں کلچر بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان چین پر اندھا اعتماد کرتا ہے، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

بیجنگ – نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان چین پر اندھا اعتماد کرتا ہے اور وہ چین کے ساتھ شراکت داری کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز بیجنگ میں چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات میں کیا۔ تیسرے بلیٹ اینڈ روڈ فارم کی سائیڈ لائن پر گریٹ ہال آف پیپل میں 140 ممالک کے سربراہان و وزرائے اعظم کی ملاقات ہوئی۔ عبوری وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ثابت قدمی سے چین کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور دو طرفہ شراکت داری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔ میٹنگ میں اپنے ابتدائی کلمات کے دوران وزیر اعظم کاکڑ نے چین کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے عزم کا اظہار صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ پر پیغام اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عوامی ہال میں چینی صدر سے ملاقات ہوئی، جس میں ہم نے کثیر الجہتی پاک چین تعلقات کی مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کی دسویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم کاکڑ نے واضح کیا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ قریبی تعلقات سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دریں اثناء صدر شی نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جس میں نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر، …

مزید پڑھیں

وزیراعظم نے نواز شریف کی واپسی کے فیصلے میں ڈیل کو مسترد کردیا

اسلام آباد – قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کا فیصلہ عبوری حکومت کے ساتھ کسی ڈیل کا حصہ نہیں تھا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جمعرات کو اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کا فیصلہ عبوری حکومت کے ساتھ کسی ڈیل کا حصہ تھا ۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فار م ولڈ ایکو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے پاس مسلم لیگ (ن) یا کسی دوسری سیاسی جماعت کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہے،نگران حکومت ایسی ڈیل کیسے کر سکتی ہے۔ کاکڑ نے نشاندہی کی کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کے مطابق ملک سے باہر گئے “نگران سیٹ اپ کے نہیں عمران خان کی حکومت تھی ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف واپس آتے ہیں اور سیاست میں حصہ لیتے ہیں تو انہیں کچھ قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر چاہے وہ عمران خان ہو، آصف علی زرداری ہو یا نواز شریف، ہر ایک کو اپنے کیس کے منظر نامے کے مطابق اپنا قانونی علاج تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو “رجمنٹل کیمپوں” کی تشکیل کا سامنا ہے اور ملک کو سیاسی پوزیشنوں کے لیے میدان جنگ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس خیال کو مسترد کیا کہ نگراں سیٹ اپ کو 90 کی دہائی کے ’کاکڑ فارمولے‘ سے تشبیہ دی جا سکتی ہے جہاں نئے انتخابات کے لیے اس وقت کے آرمی چیف جنرل وحید کاکڑ کی تجویز پر وزیراعظم نواز شریف …

مزید پڑھیں

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو غیر ضروری بیرون ملک دوروں سے روک دیا

اسلام آباد – وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو غیر ضروری بیرون ملک دوروں سے روک دیا جبکہ نگراں کابینہ نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سہیل ناصر کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب اور سید احتشام قادر شاہ کی بطور نیب پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی تعینات کرنے کی منظوری دی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پر بات چیت ہوئی کابینہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے حل کیا جائے۔ کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی 1967ءسے پہلے کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں بالخصوص شہری آبادی پر بمباری کی شدید مذمت کی۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گھیراﺅ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال بالخصوص خوراک اور پانی کی قلت جیسے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ کابینہ نے زور دیا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ کشیدگی اسرائیل کی جانب سے سات دہائیوں پر محیط ناجائز قبضے، نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری بمباری روکی جائے اور ناجائز محاصرے کو ختم کر کے متاثرین تک بین الاقوامی امداد کو پہنچنے دیا جائے۔ کابینہ نے حکومت پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام …

مزید پڑھیں