کراچی – امریکی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں کمی کا رجحان جاری ہے جب کہ پیر کے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتوں سے جاری ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان نئے کاروباری ہفتے میں بھی جاری ہے۔ پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر گزشتہ 6 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ کر 291 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی 4 ماہ کے بعد ڈالر 293 روپے کا ہوگیا۔ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے رجحان کے ساتھ 90 پیسے کی کمی کے ساتھ 290.86 روپے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں 50 پیسے کم ہوکر 293 روپے کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب پیر کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
مزید پڑھیںذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 1.45 روپے کم ہوا ہے، انٹر بینک میں ایک ڈالر 301 روپے 50 پیسے کا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5 روپے 60 پیسے نیچے آیا ہے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 6 روپے سستا ہو کر 299 روپے کا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جبکہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔
مزید پڑھیںڈالر کی اُڑان: اوپن مارکیٹ میں 300، انٹربینک میں 291.50 روپے کا ہوگیا
کراچی – امریکی ڈالر نے روپے کے مقابلے میں آج اونچی اُڑان بھری، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 300 اور انٹربینک مارکیٹ میں 291.50 روپے ہوگئی۔ رواں ہفتے کاروبار کے پہلے ہی دن ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں بڑھ گئی اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافے کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے اس کی قیمت 288.28 روپے ہو گئی، تاہم اضافے کا رجحان جاری رہا۔ بعد ازاں ڈالر کی انٹربینک قدر میں 3.01 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 291.50 روپے کی سطح پر آکر بند ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اچانک 4 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 300 روپے ہو گئی۔ علاوہ ازیں پی ایس ایکس میں آج کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔ دن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 141 پوائنٹس بڑھ کر 48565 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث حصص کی مالیت 19.11 ارب روپے بڑھ گئی۔
مزید پڑھیں