فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ تیسرے روز بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار اسرائیلی ہلاک جبکہ 560 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہفتے کے روز ’’آپریشن الاقصیٰ فلڈ‘‘ شروع کیا گیا تھا اور محض 20 منٹ کے دورانیہ میں 5000 جبکہ چند گھنٹوں میں 7 ہزار سے زائد راکٹ اسرائیل کی جانب فائر کئے گئے تھے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق حماس کے اسرائیلی علاقوں پر حملوں میں ایک ہزار یہودی ہلاک اور ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 560 تک پہنچ گئی جبکہ تین ہزار کے قریب افراد زخمی بھی ہیں۔ لبنانی ٹی وی کے مطابق لبنان کی سرحد پر بھی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان شدید شیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ لبنان کی سرحد پر مزید فوجی تعینات کردیئے گئے، اسرائیلی حماس کے حملوں کا شدت سے جواب دے گا، غزہ پر حملوں سے مشرق وسطیٰ تبدیل ہوجائے گا۔ حماس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آرمی اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو یرغمال بھی بنا رکھا ہے جبکہ لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کے اعلیٰ افسران بھی مارے گئے ہیں جن کی تصدیق اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت: اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو …
مزید پڑھیں