اسلام آباد – چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست پیر کو سماعت کے لئے مقرر کردی، ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے متفرق درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس عامر فاروق کل ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی پیر کو سماعت کے لئے مقرر ہے۔
مزید پڑھیںسائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد – ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جلد سماعت کی بار بار استدعا پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ طریقہ کار موجود ہے، اسی کے مطابق آئندہ پیر تک درخواست ضمانت مقرر ہو جائے گی۔ عدالت نے درخواست پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیںراولپنڈی: معروف شخصیت کےگودام سے بڑی رقم برآمد، 8 افراد گرفتار
راولپنڈی – راولپنڈی میں مری روڈ پر واقع نجی پلازہ میں ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھاپہ مارا اور غیر ملکی کرنسی کا گودام برآمد ہوا ہے۔ میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق چھاپے کی سربراہی ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جائر نصرانی اور سب انسپکٹر گوہر شاہ و دیگر ٹیم نے کی۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابھی تک ڈیجیٹل لاکر سے چالیس کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہو چکی ہے جبکہ پلازہ میں اربوں روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پلازہ میں دیواروں اور زمینوں پر ڈیجیٹل سیف میں رقم چھپائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستانی چالیس کروڑ روپے کی رقم سامنے آئی ہے، مزید ڈیجیٹل سیف کھلے گیں تو رقم کا تخمینہ لگایا جائیگا۔ میڈیا کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے دعویدار مالک سمیت 8 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر جہلم میں بھی بڑا ریڈ کیا ہے، جہلم ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی پر چھاپا مار کارروائی کی، لاکھوں ڈالرز، یورو، پاونڈ، ریال برآمد کرلیے، کروڑوں روپے پاکستانی کرنسی ہے۔
مزید پڑھیںڈالرز اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد
کوئٹہ،اسلام آباد – کوئٹہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپا مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔ دریں اثناء ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کے لیے کمر کس لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے نے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں۔ ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکے گی۔ ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔
مزید پڑھیںسائفر کیس میں ایف آئی اے کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں تفتیش
اسلام آباد – سائفر کنٹینٹ ، آڈیو لیک و گمشدگی پر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو باقاعدہ طور پر شامل تفتیش کرلیاگیا۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی ٹیم نے ایک گھنٹے سے زائد تک چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔ تفتیشی ٹیم نے اٹک جیل میں ایک گھنٹہ پی ٹی آئی چیئرمین سے تفتیش کی اور شاہ محمود قریشی کے انکشافات سے متعلق سوالات کیے۔ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے گمشدہ سائفر کی کاپی سے متعلق بھی دریافت کیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم دوپہر سوا دو بجے اٹک جیل میں آئی اور ساڑھے تین بجے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کیں۔ جس کے بعد ٹیم واپس اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے سائفر کنٹینٹ و آڈیو لیک سمیت گمشدگی معاملے پر آفیشل سروس ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔ مقدمے میں عمران خان اور سابق وزیر خارجہ و وائس چیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی براہ راست نامزد ہیں۔ کیس میں سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے کردار کا تعین تفتیش میں کیے جانے کا عندیہ دیاگیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقدمے میں گرفتار ہیں اور ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی ٹیم ہفتہ کو تقریبا 2 سے سوا …
مزید پڑھیںچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر گمشدگی کا مقدمہ درج
اسلام آباد – چیئرمن پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایف آئی اے میں سائفر گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ونگ میں ایف آئی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں سائفر گمشدگی سے متعلق سنگین دفعات شامل کی گئیں۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری انکوائری میں پیش ہونے کے لیے اہف آئی اے ہیڈکواٹر ہہنچ گئے۔ جوائنٹ انکوائری ٹیم نے اعظم خان کو طلب کر رکھا تھا۔ مزید پڑھیں؛ امریکی میڈیا میں چیئرمین پی ٹی آئی حکومت سے متعلق سائفر لیک واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکی میڈیا نے عمران خان کی حکومت سے متعلق مشہور زمانہ سائفر کو افشا کیا تھا۔ امریکی ویب سائٹ دی انٹر سیپٹ نے سائفر کے متن کو شائع کرتے ہوئے خبر میں لکھا کہ اس سائفر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے کے پیچھے امریکی دباؤ کارفرما نظر آتا ہے کیونکہ امریکی سفارت کار نے یہ بیان دیا تھا کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو سب کچھ معاف کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں