صفحہ اول / Tag Archives: بھارتی فوج

Tag Archives: بھارتی فوج

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے رات سے جاری آپریشن میں شہادتیں 6 ہوگئیں

سری نگر – مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کُلگام میں رات گئے سرچ آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔ گھر گھر تلاشی لی اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ چند گھنٹوں میں مزید دو نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں۔ جارحیت پسند بھارتی فوج کے ضلع کلگام میں جاری آپریشن میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی جن کی شناخت سمیر احمد شیخ، دانش احمد، ہنزاللہ یعقوب، عبید احمد اور یاسر بٹ کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نہتا کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ٹارچر سیل میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔ قابض بھارتی فوج نے نوجوان کی لاش کو سنسان علاقے میں پھینک دیا۔ لاش پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات تھے۔ نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ غیور اور بہادر کشمیریوں نے 6 کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں پر بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر – مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلواما میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور 5 نوجوانوں کو گرفتار کرکے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ قابض بھارتی فوج اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ خواتین کی بے حرمتی اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی۔ شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ واضح رہے کہ مودی سرکار نے سیاہ قانون کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا جس کے بعد سے پوری وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک شخص شہید اور تین خواتین زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورشی کی گئی ہے۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص غیاث شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلم کھلا جارحیت موجودہ سیزفائر معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

بھارتی فوجیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے ہلاک اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئیں

لداخ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی۔ حادثہ لداخ میں فوجی گاڑی سڑک سے پھسلنے کے باعث پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے 2 جے سی او اور 7 اہلکار شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیوں کی گاڑی لداخ میں لیہہ سے تقریبا150 کلو میٹر دور کیاری میں نیوما کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ بھارتی حکام کے مطابق ٹرک میں 10 فوجی سفر کر رہے تھے اور قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں،حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمی فوجیوں کو طبی مرکز میں لے گئی، جہاں ان میں سے9کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں