صفحہ اول / Tag Archives: بھارتی میڈیا

Tag Archives: بھارتی میڈیا

عامر خان کی بیٹی ایرا کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایرا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنے منگیتر نپور شیکھرے کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کیں جوکہ اُن کی شادی کے آغاز کی رسم ’کیلوان‘ کے دوران لی گئی تھیں۔ عامر خان کی بیٹی کی شادی کا آغاز مراٹھی انداز میں رسم ’کیلوان‘ سے کیا گیا ہے، اس رسم میں ایرا خان نے سُرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے پھولوں کے زیورات بھی پہنے جبکہ اُن کے منگیتر نپور شیکھرے نے پیلے رنگ کے کرتا پاجامے کا انتخاب کیا۔ یہ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ایرا نے اپنے منگیتر سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ “میں ان سے بےحد محبت کرتی ہوں”۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی پر بہت رونے والے ہیں کیونکہ وہ بہت جذباتی ہیں، وہ اپنی مسکراہٹ اور اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ سکتے، اس حوالے سے ابھی سے اُن کی فیملی میں سب کہہ رہے ہیں کہ عامر کو ایرا کی شادی والے دن سنبھالنا۔ اداکار نے اپنے ہونے والے داماد نپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی بیٹی نے اپنے لیے بہترین ہمسفر کا انتخاب کیا ہے، جب ایرا ڈپریشن سے لڑ رہی تھی تو نپور نے ایرا کا بہت ساتھ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 نومبر کو عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نپور …

مزید پڑھیں

کنگنا رناوت شادی کب کررہی ہیں؟ اداکارہ نے خود ہی بتادیا

ممبئی – بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ بھی دوسری لڑکیوں کی طرح اپنی شادی کے خواب دیکھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی، اداکارہ نے کہا کہ “ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ اُس کی شادی ہو، اُس کی اپنی فیملی ہو اور ہر لڑکی کی طرح، میں بھی دلہن بننے کا خواب دیکھتی ہوں”۔ کنگا رناوت نے کہا کہ “میں شادی کرکے اپنی فیملی بننا چاہتی ہوں کیونکہ میں ایک خاندانی لڑکی ہوں اور میرے لیے رشتے بہت اہم ہیں”۔ اداکارہ نے کہا کہ “اگلے پانچ سے پہلے، میری شادی ہوجائے گی، مجھے بہت زیادہ خوشی ہوگی اگر یہ ارینج اور محبت کی شادی ہو”۔ اُنہوں نے ماضی کے اپنے تعلقات کے بارے میں کُھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ “انسان کو ہمیشہ رشتوں میں کامیابی نہیں ملتی اور وہ انسان خوش قسمت ہوتا ہے جس کا چھوٹی عُمر میں قائم کیا گیا تعلق کامیاب نہیں ہوتا جیسا میرے ساتھ ایسا ہوا”۔ کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ “میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرا ماضی کا تعلق کامیاب نہیں ہوسکا، خدا نے وہ تعلق ختم کرکے میری حفاظت کی لیکن ہمیں یہ بات بہت دیر سے سمجھ آتی ہے”۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ” تیجس” 27 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں

بھارت میں برفیلی جھیل پھٹنے سے 22 فوجیوں سمیت 120 افراد بہہ گئے، 14 ہلاک

نئی دہلی – بھارتی ریاست سکم میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں برفانی جھیل پھٹ گئی اور یخ بختہ سیلابی ریلا رہائشی علاقے میں داخل ہوکر 100 سے زائد افراد کو بہا لے گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست سکم کے علاقے موگوتھانگ میں اونچائی پر بنی برفانی جھیل مسلسل بارشوں کے باعث پھٹ گئی اور تیز رفتار سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سیلابی ریلا ایک فوجی کیمپ میں بھی داخل ہوگیا تھا اور 22 اہلکاروں کو بہا لے گیا جب کہ فوجی تنصیبات کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ سیلاب سے مجموعی طور پر ریاست سکم کے 4 اضلاع متاثر ہوئے۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 120 افراد میں سے 14 کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے کام میں موسم کی خرابی آڑے آ رہی ہے۔ 25 امدادی کیمپ بھی متاثرہ افراد کی دادرسی کے لیے کم پڑ رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں 14 پل تباہ ہوگئے اور کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ تاخیر سے امدادی اہلکار اور سامان پہنچے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

کولکتہ – بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان مشکل میں آگئیں۔ کولکتہ کی عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی عدالت 2018 کے دھوکہ دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ بالی ووڈ اداکارہ پر ایک شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لینے کے باوجود پرفارمنس نہ دینے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے زرین خان کو مقدمے کے سلسلے میں متعدد بار طلب کیا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ زرین خان نے گرفتاری کے وارنٹ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں ان کی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد رد عمل دے گی۔

مزید پڑھیں

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا لائحہ عمل مانگ لیا

نئی دہلی – بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے ٹائم فریم اور لائحہ عمل سے متعلق معلومات مانگ لیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور بھارت سے انضمام کے خلاف دائر درخواستوں کے دوران اہم ریمارکس دیے۔ بینچ نے حکومتی وکلا سے پوچھا کہ آپ اٹارنی جنرل کے ذریعے حکومت سے پوچھ کر بتائیں کہ ان کے پاس مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا کوئی لائحہ عمل یا ٹائم فریم ہے۔ ججز نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کو ہمارے سامنے بیان دینا ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر کو مستقل طور پر یونین ٹیریٹری نہیں بنایا جائے گا۔ یہ اقدام عارضی بنیاد پر محدود مدت کے لیے ہے۔جسٹس چندرچوڑ نے پوچھا کہ کیا پارلیمنٹ کو قومی سلامتی کی ضروریات کے پیش نظر محدود مدت کے لیے کسی ریاست کو وفاق کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اس موقع پر حکومتی وکیل نے چندی گڑھ کی مثال بھی دی کہ چندی گڑھ پنجاب سے علیحدہ ہوکر اکائی کی حیثیت سے وفاق کے زیر انتظام آیا اور اب یہ ایک ترقی یافتہ شہر بن چکا ہے۔ یاد رہے کہ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو معطل کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے وفاق کی اکائی کی تسلیم کیا تھا جس سے ملک کے باقی حصوں کے لوگوں کو یہاں جائیداد خریدنے اور مستقل طور پر آباد ہونے کا حق مل گیا۔ اس …

مزید پڑھیں

بھارتی فوجیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے ہلاک اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئیں

لداخ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی۔ حادثہ لداخ میں فوجی گاڑی سڑک سے پھسلنے کے باعث پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے 2 جے سی او اور 7 اہلکار شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیوں کی گاڑی لداخ میں لیہہ سے تقریبا150 کلو میٹر دور کیاری میں نیوما کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ بھارتی حکام کے مطابق ٹرک میں 10 فوجی سفر کر رہے تھے اور قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں،حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمی فوجیوں کو طبی مرکز میں لے گئی، جہاں ان میں سے9کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں