اسلام آباد – ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ امید ہے پڑوسی ملک ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے غیر قانونی افغانوں کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ افغان حکام پر زو دیا کہ اپنی سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال روکیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی ماحولیاتی تحفظ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے موجود وزیراعظم انوارالحق کاکڑ فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے میں بھی مصروف ہیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ کہتی ہیں اہم دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین کئی معاہدے بھی ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ایک غیر ملکی دورے میں کئی محاذوں پر مصروف ہیں۔ دبئی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی سے قبل کئی دوست ممالک کے حکام سے ملاقاتیں ہو چکیں۔ گفتگو میں فلسطینی اور کشمیری مظلوموں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ یہ بھی کہا کہ مودی سرکار کی انتہا پسندی سے کھیل تک محفوظ نہیں رہے۔ ایک سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ کوپ 28 کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔
مزید پڑھیںپاکستان کی غزہ میں ہسپتال پر حملے اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت
اسلام آباد – ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ کے ہسپتال پر حملے اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیرخارجہ نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اختتامی وزارتی اجلاس میں شرکت کی، او آئی سی اجلاس پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر بلایا تھا، اجلاس کے اختتام پر ایگزیکٹو کمیٹی نے غزہ کی صورتحال پر امت مسلمہ کے اجتماعی مؤقف کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ منظور کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ نے گیمبیا، ایران، کویت، سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں، اجلاس میں غزہ کے بحران اور وہاں محصور شہریوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور غیر انسانی ناکہ بندی کی شدید مذمت کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاکتیں، تباہی اور معصوم فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں، گزشتہ روز غزہ کے ایک ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، اسرائیلی قابض فوج بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے قانون کی صریح خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طاقت کا اندھا دھند اور غیر متناسب استعمال جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرائے۔
مزید پڑھیںآپریشن طوفان الاقصی: پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش
اسلام آباد – پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مخاصمت میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی صورتحال کی انسانی قیمت پر تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کا اعادہ کرتا ہے، ساتھ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی کلید کے طور پر دو ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، ہم عالمی برادری سے شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ فلسطین اور اسرائیل کے مابین کشیدگی کے بارے میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دل شکستہ ہے، مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر کہا کہ ہم شہریوں کے تحفظ اور تحمل پر زور دیتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں مضمر ہے جس میں ایک قابل عمل، متصل، خودمختار ریاست فلسطین ہے، جس کی بنیاد 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر رکھی گئی تھی، جس کے دل میں القدس الشریف ہے۔
مزید پڑھیںپاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بھارت کی ذمے داری ہے، دفترخارجہ
اسلام آباد – ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرریا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔ سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میزبان ملک کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے خلاف نہیں بلکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیرقانونی رہائش پذیر باشندوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں ۔ پاکستان اس حوالے سے افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کی تبت میں بین الاقوامی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ معاملات پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔ ملک میں انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی الیکشن مبصرین کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تعاون کرے گی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور جی سی سی کے درمیان …
مزید پڑھیںبھارت کی دہشت گردی کینیڈا تک پہنچ چکی، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان
اسلام آباد – ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان مین بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے جس کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ سال 2016 میں بھارتی را کے کمانڈر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا، بھارت کا حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان میں انڈین ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے، بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا، نیو یارک میں سائیڈ لائنز پر بھارت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے نگراں وزیرِاعظم کے دورۂ نیویارک کے حوالے سے کہا کہ نگراں وزیراعظم ایک مختصر وفد ساتھ لے کر گئے ہیں ، انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی، نگران وزیراعظم نے ترقی یافتہ دنیا سے 100 ارب ڈالر کے فنڈ کو فعال کرنے پر بھی زور دیا، وہ آج موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں بھارت کی طرف سے ایک سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، بھارت کی کینیڈا میں ماورائے عدالت قتل، ریاستی دہشتگردی کا معاملہ عالمی سطح پر پہنچ چکا۔ ترجمان نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ترکیے کے صدر اردگان کے بیان کو سراہتے ہیں، ترکیے نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کی …
مزید پڑھیںپاکستانی حدود میں کسی دوسرے ملک کی تعمیرات قبول نہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد – پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے اندر کسی بھی دوسرے ملک کی تعمیرات کو قبول نہیں کرسکتا، طورخم بارڈر کی صورتحال پر افغان دفتر خارجہ کا بیان حیران کن ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت بارڈر کی بندش کی وجوہات کو بخوبی جانتی ہے، پاکستان اپنی سرزمین کے اندر کسی بھی عمارت کی تعمیر کو قبول نہیں کر سکتا، پاکستانی حدود کے اندر افغانستان کی تعمیرات پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو افغان فوجیوں نے پُرامن حل کے بجائے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، افغان فوجیوں نے طورخم بارڈر کے ٹرمینل کو نقصان پہنچایا، بلا اشتعال فائرنگ نے پاکستانی اور افغان شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا جب انہیں ڈھانچے کی تعمیر سے روکا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خلاف ورزیاں اور بلا اشتعال فائرنگ ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی ٹیم نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد دونوں ممالک کے درمیان امن اور دوستی کی سرحد ہو، ہم نے کئی دہائیوں سے اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی کھلے دل سے میزبانی کی ہے، افغان سرحد پر تعینات افغان فوجیوں کی جانب سے مسلسل بلاجواز اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور بات چیت کو ترجیح دی ہے۔ ممتاز زہرا …
مزید پڑھیںایل او سی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور طلب، احتجاج ریکارڈ کرا دیا
اسلام آباد – ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی ہے۔ پاکستان نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا، خارجہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے کوٹلی ضلع کے اولی گاؤں کے 60 سالہ شہری غیاث کی ہلاکت پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ 21 اگست کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا، اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارتی افواج کو انتہائی احتیاط برتنی چاہئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے، بھارتی فریق پر زور دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور سیز فائر مفاہمت کا احترام کرے۔
مزید پڑھیںہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ، پاکستان کا شدید اظہار مذمت
اسلام آباد – ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور واقعہ پر پاکستان نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور اشتعال انگیز اور انتہائی جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، دانستہ اسلامو فوبک عمل دنیا بھر کے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچاتا ہے، پُرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو خطرہ ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسی جارحانہ کارروائیوں کو اظہار رائے اور احتجاج کی جائز آزادی کے تحت نہیں لایا جا سکتا، بین الاقوامی قانون نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے لیے اکسانے کی روک تھام اور ممانعت کرنے کا پابند کرتا ہے، آزادی اظہار ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلامو فوبک کارروائیوں کو روکیں، اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کی منظور کی گئی قرار داد کا مقصد یہی تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کے تحفظات ہالینڈ کے حکام تک پہنچائے جا رہے ہیں، دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے، نفرت انگیز اور اسلام فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کام کرے۔
مزید پڑھیں