جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں 164 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم ان دونوں دورہ جنوبی افریقہ پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشمتل ون ڈے سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ سنچورین میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ جبکہ جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز بنائے، ہینرک کلاسن نے 83 گیندوں پر 174 رنز کی تیز ترین اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑا سکور کرنے میں مدد فراہم کی، ان کی اننگ میں 13 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ دیگر بیٹرز میں ڈیوڈ ملر ناقابل شکست 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن نے 62 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکس اسٹوئنس، مائیکل نیسر اور ناتھن ایلس نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ 417 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 34.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقہ نے 164 رنز کے بڑے مارجن سے میچ میں فتح حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے الیکس کیری 99 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹم ڈیوڈ نے 35 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ دیگر کوئی بیٹر بڑی اننگ نہ کھیل سکا۔ لنگی نگیڈی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاگیسو نے تین کھلاڑیوں کو پویلین …
مزید پڑھیںویمنز پریکٹس میچ، پی سی بی گرینز نے وائٹس کو شکست دیدی
کراچی – جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے جاری خواتین کیمپ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پی سی بی گرینز نے پی سی بی وائٹس کو84 رنز سے ہرادیا۔ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے اوول گراؤنڈ میں پی سی بی گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر 284 رنز بنائے۔ بسمہ معروف نے سات چوکوں کی مدد سے 69، سدرہ امین نے نو چوکوں کی مدد سے60 اور شوال ذوالفقار نے59 رنز اسکور کیے، پی سی بی وائٹس کی جانب سے فاطمہ ثنا ، سعدیہ اقبال اور غلام فاطمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پی سی بی وائٹس 41.4 اوورز میں200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، عالیہ ریاض نے 72 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، سدرہ نواز نے49 رنز بنائے۔ پی سی بی گرینز کی سپنر نشرہ سندھو نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں