صفحہ اول / Tag Archives: سعودی عرب

Tag Archives: سعودی عرب

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی – سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈیولپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے 05 دسمبر 2023ء کو مدت مکمل کرنے والے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ یہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں جمع ہے۔ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور ملک کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔ 3 ارب ڈالر کے اِس ڈپازٹ معاہدے پر ابتدائی طور پر سال 2021ء میں ایس ایف ڈی کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے۔ شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد 2022ء میں اس کا اجرائے ثانی ہوا تھا جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے تسلسل کا عکاس ہے۔

مزید پڑھیں

او آئی سی، عرب لیگ ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف لائحہ عمل پر غور

ریاض – اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب میں عرب لیگ اور اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کا اجلاس ہوا، جس میں فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ کی محصور پٹی پر جاری اسرائیلی بم باری کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ غزہ کی صورت حال پر ہونے والے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملوں اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں شہادتوں اور تباہی کے تناظڑ یں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں اپنے ابتدائی کلمات کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مملکت فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم کے لیے اسرائیلی قبضے کو ذمے دار ٹھہراتی ہے۔ انہوں نے نے غزہ میں اسرائیلی قبضے کے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی پر مملکت کی مذمت اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبات کا اعادہ کیا ہے۔سعودی ولی عہد نے غزہ میں مسلسل اسرائیلی جارحیت اور شہریوں کے جبری انخلا کو مملکت کی جانب سے واضح طور پر مسترد کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے جرائم کا ذمے دار قبضے کو سمجھتے ہیں۔ غزہ میں فوجی جارحیت کے فوری خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی فوری ضرورت ہے۔ ولی عہد نے کہا کہ ہمیں …

مزید پڑھیں

سعودی عرب میں 12 ہزار افغانوں سے جعلی پاسپورٹس برآمدگی پر کمیٹی قائم

اسلام آباد – سعودی عرب میں 12ہزار افغانوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس کی برآمدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفی جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بنائی جس میں وزارت داخلہ، نادرا اورایف آئی اے کے سینئرافسران کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں پاسپورٹ امیگریشن کا ایک افسر سیکریٹری کے فرائض سرانجام دے گا۔ کمیٹی 15دنوں میں جعلی پاسپورٹس کے اجرا کے کرداروں اور اس کی روک تھام پرسفارشات دے گی اور کمیٹی سعودی عرب بھیجے جانے پر نادرا، ایف آئی اے اور پاسپورٹ افسران کی ذمہ داری بھی طے کرے گی،ذرائع کے مطابق سیکشن افسر وزارت داخلہ سیپ جان نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزید پڑھیں

بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، سیکرٹری اوورسیز

اسلام آباد – سعودی عرب، عراق اور دیگر ممالک میں پاکستانی بھکاری دردِ سر بن گئے، عرب ممالک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹر منظور کاکڑ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے اجلاس میں سیکرٹری اوورسیز پھٹ پڑے۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سمندر پار پاکستانی ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق بھی پاکستان سے ہوتا ہے۔ وزارتِ اوورسیز حکام نے بتایا پیشہ ور بھکاری زیادہ تر عمرے یا وزٹ ویزے پر جاتے ہیں، اور زیارات کے مقامات پر بھیک مانگتے ہیں اور اسی وجہ سے ہزاروں بھکاریوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چاپان نے 3لاکھ 40ہزار ہنر مند افراد مانگے، بھارت نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91ہزار افراد جاپان بھیجےجبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد ٹوکیو روانہ کیے لیکن پاکستان سے صرف 200افراد جاپان گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 50ہزار انجینئرز بیروزگار ہیں، سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں سکلڈلیبر چاہیے، ہمارے 30لاکھ افراد سعودی عرب میں ہیں۔

مزید پڑھیں

ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی کابینہ

ریاض – سعودی عرب کی کابینہ نے مشترکہ طور پر ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے منتظر ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر بحث کرتے ہوئے اسے ملکی مفاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے دیگر نکات پر بھی عمل درآمد کے منتظر ہیں۔ سعودی کابینہ نے ایران سے معاہدے پر عمل درآمد پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے باضابطہ حکمت عملی بھی مرتب کی اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تیزی دکھائی جائے گی۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی سعودی ایران تعلقات کے ایک نئے دور کے منتظر ہیں، سعودی عرب کی کابینہ کا یہ غیرمعمولی اجلاس ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد اور فرمانروا محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد ہوا۔

مزید پڑھیں