صفحہ اول / Tag Archives: سعودی وزارتِ دفاع

Tag Archives: سعودی وزارتِ دفاع

ماسکو میں سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب اورایران کے دفاعی حکام کی ملاقات

ماسکو – سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ دفاعی حکام نے بدھ کے روز روس میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی ہے اور دفاع اور سلامتی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ وزیر دفاع کے معاون طلال العتیبی نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق 11 ویں ماسکو کانفرنس کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف عزیز ناصر زادہ سے ملاقات کی۔ الریاض اورتہران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یہ نئی پیش رفت ہے۔دونوں ممالک نے چین کی ثالثی میں سات سال کے انقطاع کے بعد مارچ میں دوطرفہ تعلقات استوار کیے تھے۔ سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق العتیبی نے روس، چین اور پاکستان کے دفاعی حکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران میں عہدے داروں نے دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ ان کو بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ روس کی وزارتِ دفاع کے زیراہتمام بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ماسکو کانفرنس میں مختلف ممالک کے 26 وزرائے دفاع ، 16 نائب وزرائے دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی ہے۔

مزید پڑھیں