صفحہ اول / Tag Archives: سپریم کورٹ آف پاکستان

Tag Archives: سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ نے شہریوں کے فوجی ٹرائل کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد – سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہریوں کے فوجی ٹرائل کو ’غیر آئینی‘ قرار دے دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ 4-1 سے سنایا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور دیگر نے 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے فسادات میں نامزد شہریوں کے فوجی ٹرائل کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کو بتائیں گے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے 2015 میں فوجی عدالتیں بنانے کے لیے آئینی ترمیم کیوں ضروری تھی۔ جسٹس احسن کے سوال کے جواب میں اے جی پی اعوان نے کہا کہ جن ملزمان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا وہ مقامی اور غیر ملکی شہری تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 2 (1) (D) کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا اور آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ فوجداری مقدمے کے تمام تقاضوں کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ملزمین کا ٹرائل فوجداری عدالت کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔” اٹارنی جنرل آف پاکستان (اے جی پی) منصور عثمان اعوان کی جانب سے آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے …

مزید پڑھیں

نواز شریف، آصف زرداری سمیت دیگر سیاستدانوں کے کرپشن کیسز بحال

اسلام آباد – نواز شریف، آصف زرداری سمیت دیگر سیاست دانوں کے کرپشن کیسز نیب نے بحال کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے احتساب عدالت کو باقاعدہ خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف 80 کرپشن کیسز بحال کرنے کا کہا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے پیش نظر اسلام آباد کی نیب کورٹ میں 80 کرپشن کیسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں احتساب عدالت کے رجسٹرار کو خط میں بتایا گیا ہے کہ کل کیسز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 80 کیسز بحال کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیب کورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کھل گیا۔ نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا ہے۔ نیب فہرست کے مطابق کل ریکارڈ عدالت …

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن شفاف طریقے سے حلقہ بندیاں مکمل کرے، سپریم کورٹ

اسلام آباد – چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ میں سندھ کے ضلع شکار پور کے 3 صوبائی حلقوں میں حلقہ بندیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کروا رہا ہے؟ جس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کندھے اچکا دئیے۔ چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ یعنی ابھی انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں۔ سپریم کورٹ میں متعدد بار حلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے۔ حلقہ بندیوں میں ٹپے دار سرکل کو ذرا بھی متاثر کرنے سے حلقے سے امیدوار کو پڑنے والے ووٹ متاثر ہوتے ہیں۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔ چیف جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے۔ سندھ سے اکثر یہ گلہ کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں۔ الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے۔ سندھ میں صوبائی حلقےپی ایس 7، 8 اور 9 شکارپور کی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ میں چیلنج کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں