صفحہ اول / Tag Archives: سکیورٹی فورسز

Tag Archives: سکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

راولپنڈی – انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم دھماکہ میں 2 سپاہی وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قافلے پر بم دھماکہ شمالی وزیرستان ضلع کے علاقے رزمک میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے لانس نائیک احسان بادشاہ کی عمر 33 سال، تعلق ضلع کرک سے تھا جبکہ لانس نائیک ساجد حسین کی عمر 30 سال اور ان کا تعلق ضلع کرم سے تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 7 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں

ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی – سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد کر لیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسزعوام کی مدد سے بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گی۔

مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں دھماکے، 11 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق دھماکاشمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقےگل میرکوٹ میں سویلین گاڑی کےقریب ہوا،گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے۔ میڈیا کے مطابق دھماکے باعث 11 مزدور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اسوقت دو مزدور شدید زخمی اور تین لاپتہ ہیں۔زخمیوں اورلاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں

باجوڑ میں سکیورٹی فورسزکاخفیہ آپریشن ،4 دہشتگرد ہلاک ، ایک جوان شہید

راولپنڈی – سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ایک کوگرفتار کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان بھی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 24 سالہ سپاہی محمد شعیب بھی جام شہادت نوش کرگئے ۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بھی برآمد کرلی گئی ، دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ قبل ازیں گوادر میں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ماراگیا جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں

گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد مارے گئے

گوادر – گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ فورسز کی موثر جوابی کارروائی کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا فوجی قافلے پر حملہ کرنے کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں