صفحہ اول / Tag Archives: شاہ رخ خان

Tag Archives: شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے جوان فلم دیکھنے پر مداحوں کیلئے 1ٹکٹ کیساتھ 1 فری کا اعلان کر دیا

ممبئی – فلم کے عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے جوان کے ٹکٹ پر پیشکش کا اعلان کیا۔ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم جوان نے 1022 کروڑروپے کا ہندسہ عبور کر نے پربالی وڈ سٹار نے مداحوں کیلئے بڑی آفر کا اعلان کر دی۔ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے کچھ دن پہلے 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا تھا اور اب یہ ہندی سنیما کی اب تک کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں سے ایک بن گئی ہے۔ جوان شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے ۔ بدھ کے روز اسٹار نے اعلان کیا کہ فلم کے ٹکٹ اب ’بائی 1 گیٹ 1‘ اسکیم کے تحت دستیاب ہوں گے۔ ایکس سوشل میڈیا پلیت فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی کوبہن کو۔۔دشمن کو دوست کو۔۔اور یقیناً اپنے پیار کو۔۔کل جوان دیکھائیں۔چاچا،چاچی، پھوپھپا،پھوپھی ، مامامامی یعنی پورا خاندان کو سب کیساتھ ایک ٹکٹ کیساتھ ایک ٹکٹ فری ملے گی۔تو کل سے… پریوار، یار اور پیار… بس 1 ٹکٹ خریدیں اور باقی 1 مفت حاصل کریں!

مزید پڑھیں

فلم جوان: دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان سے کتنا معاوضہ وصول کیا؟

ممبئی – بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں کتنا معاوضہ لیا سامنے آگیا۔ بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کے لیے کروڑوں روپے معاوضہ لینے والی میگا سٹار دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں سپر ہٹ فلم ’جوان ‘ میں کام کرنے کے لیے لیے گئے معاوضہ کی تفصیل بتا دی۔ دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم ’جوان‘ میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا، میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ دپیکا پڈکون نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میں ایک دوسرے کے لیے لکی ہیں کیونکہ ہماری تقریباً ساری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 کی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی دپیکا پڈکون اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ 5 سپرہٹ فلمیں کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں

شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا

دبئی – شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔ کنگ خان کے مداحوں کو ان کی فلم جوان کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شاہ رخ اور جوان کا نام ’ایکس‘ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ تاہم مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں کیونکہ شاہ رخ خان نے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر لگی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی فلم کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔ ساتھ ہی جوان کے اداکار نے بتایا کہ ٹریلر 31 اگست کو رات 9 بجے برج خلیفہ پر نشر ہوگا۔ شاہ رخ خان کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، کنگ خان کی اس فلم کو ہندی، تیلگو اور تامل زبان میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

300 کروڑ کے ساتھ ’جوان‘ شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم بن گئی

ممبئی – بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن فلم ’جوان‘ کی ریلیز قریب آرہی ہے اور مداحوں کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔ جولائی میں فلم کے مختصر ٹیزر کی ریلیز کے بعد فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ کنگ خان کی نئی فلم بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ’جوان‘ اداکار کے شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور فلمساز ایٹلی بڑے بجٹ کے ساتھ فلمی شائقین کو سینما اسکرین پر بڑا ایکشن دکھانے کیلئے پرعزم تھے اسی لئے بجٹ کو محدود نہیں کیا گیا۔ اداکار کو علم تھا کہ ’پٹھان‘ انڈین باکس آفس کو بحرانی کیفیت سے نکال دے گی اور وہ نئی فلم کو ’پٹھان‘ سے بھی زیادہ کامیاب دیکھنا چاہتے تھے۔ فلم میں دھماکے دار ایکشن مناظر کی شوٹنگ کیلئے گرین اسکرین کے بجائے بڑے سیٹس بنائے گئے تاکہ شائقین کو حقیقی مناظر دیکھنے کو ملیں۔ ایکشن اور میگا تھرلر 7 ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس میں دیپیکا پڈوکون کومیو جھلک بھی دکھائیں گی۔

مزید پڑھیں