صفحہ اول / Tag Archives: شعبہ تعلقات عامہ

Tag Archives: شعبہ تعلقات عامہ

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

راولپنڈی – انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم دھماکہ میں 2 سپاہی وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قافلے پر بم دھماکہ شمالی وزیرستان ضلع کے علاقے رزمک میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے لانس نائیک احسان بادشاہ کی عمر 33 سال، تعلق ضلع کرک سے تھا جبکہ لانس نائیک ساجد حسین کی عمر 30 سال اور ان کا تعلق ضلع کرم سے تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 7 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں

ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی – سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد کر لیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسزعوام کی مدد سے بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گی۔

مزید پڑھیں

آرمی چیف کا غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

پاک فوج کے سپہ سالارجنرل عاصم منیر نے غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف پوری قوت سے کارروائیاں جانے رکھنے کا عزم کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےلاہورکادورہ کیا۔آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرلاہورنےان کااستقبال کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ بیان کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں جنرل عاصم منیرکومجموعی سکیورٹی صورتحال، اقلیتوں کےتحفظ کیلئےاقدامات ،کچےمیں آپریشنز کی پیشرفت پربھی بریفنگ دی گئی اور بجلی وگیس چوری،ذخیرہ اندوزی اورکرنسی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات سےآگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیاگیا جبکہ ایس آئی ایف سی اورگرین پنجاب کےاقدامات پر پیشرفت سےبھی آگاہ کیاگیا۔ بیان کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس کے شرکا نےکہا کہ ریاستی ادارے،سرکاری محکمے اورعوام صوبےکی ترقی وخوشحالی کیلئےمتحد ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف نےتمام متعلقہ محکموں کےدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف پوری قوت سےکارروائیاں جاری رہیں گی،اوران کارروائیوں کامقصدملک کو ہونےوالےمعاشی نقصان سےنجات دلاناہے۔

مزید پڑھیں

ملکی ترقی و استحکام کیلیے ایک دوسرے کیساتھ تعاون بڑھانا ہوگا، آرمی چیف

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ فوج کے پی کے کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معیشت کے فروغ کی رفتار بڑھائی جا سکے۔ اجلاس میں آرمی چیف کو منشیات اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے انسداد کے لیے کی گئی کارروائیوں کے علاوہ ملکی سیکورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ ایپکس اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک تھے۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ شرکا نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں

ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا منہ توڑ جواب دینگے، عسکری قیادت

راولپنڈی – یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں عسکری قیادت نے کہا ہے کہ ہم بطور قوم اُن تمام شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے پاکستان کے پرچم کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 58 ویں یوم دفاع کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں عسکری قیادت نے شہداء اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت کیا۔ عسکری قیادت نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن 1965ء کو حق و باطل کے درمیان معرکہ ہوا، یہ ثابت ہوا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، اس روز مادرِ ملت کے ہزاروں بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جوانوں نے قربانیوں سے پاک سر زمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ افواج پاکستان کے سربراہان کا مزید کہنا ہے کہ آج پوری قوم اُن شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم بطور قوم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں، مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

بنوں میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 9 سپاہی شہید ہو گئے

بنوں – جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار نے فوجی قافلے کے قریب خودکش دھماکا کیا،جس سے9 اہلکار شہید، 5 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے کے قریب موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے خودکش حملہ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد فوج کے جوانوں نے علاقے میں ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہوگئے، فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی شہید ہوئے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں