صفحہ اول / Tag Archives: صدرمملکت

Tag Archives: صدرمملکت

صدرمملکت نے آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 31 جولائی کو آرمی ایکٹ مشترکہ اجلاس میں منظور ہوا تھا، یہ بل صدر کو توثیق کے لیے یکم اگست کو ارسال کیا گیا تھا۔ گزشتہ قومی اسمبلی نے مدت ختم ہونے سے پہلے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی منظوری دی تھی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلز صدر کے دستخط کے بعد قانون کی شکل اختیار کر گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ سینیٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن کے ساتھ حکومتی اتحادی بھی برہم ہوگئے تھے اور پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے کئی بلوں کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی شدید مذمت کی گئی تھی، اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل واپس لے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل:آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل کے مطابق کوئی شخص جو جان بوجھ کر امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرتا ہے، ریاست کے خلاف کام کرتا ہے، ممنوعہ جگہ پر حملہ کرتا یا نقصان پہنچاتا ہے جس کا مقصد براہ راست یا بالواسطہ دشمن کو فائدہ پہنچانا ہے تو وہ جرم کا مرتکب ہوگا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل کے تحت الیکٹرانک یا جدید آلات کے ساتھ یا ان کے بغیر ملک …

مزید پڑھیں