صفحہ اول / Tag Archives: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

Tag Archives: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر اور نگران وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات کا علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت

اسلام آباد – صدر مملکت اور نگران وزیراعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے شاعر مشرق کے 146 ویں یوم پیدائش پر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یوم اقبال کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ برصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی ، شاعر اور سیاسی رہنما ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کے دن پوری قوم مفکرِ پاکستان علامہ اقبال کی علمی، فکری اور سیاسی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی شاعری اردو زبان کی تاریخ میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہے، آپ نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانانِ برصغیر کو سیاسی جلا بخشی اور ان کے اندر تحریک پیدا کی، آپ نے قوم کو خوابِ غفلت سے جگایا اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا جذبہ بیدار کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور خطبات سے قوم کی رہنمائی کی، سیاسی شعور بیدار کیا، آپ نے نوجوانوں کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا، خودی کا جذبہ اور "عقابی روح” بیدار کرنے کا سبق دیا، آپ چاہتے تھے کہ مسلمانانِ برصغیر بالخصوص نوجوان فلسفہ ِ خودی اپناتے ہوئے خود اعتمادی سمیت وہ صفات پیدا کریں جس سے وہ قوم کی تقدیر کو بدل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نہ صرف جدید علوم کے حصول کے بڑے حامی تھے بلکہ نوجوانوں کو قرآن حکیم سے رشتہ جوڑنے کا بھی درس دیا، کلامِ اقبال ہمیں پیغام دیتا ہے کہ شجاعت، حمیت، دانائی، اعلیٰ کردار، بہترین اخلاق، عزت ِنفس، دور اندیشی …

مزید پڑھیں

صدر مملکت کا پی ٹی آئی کے خدشات سے متعلق نگراں وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد – بنیادی حقوق اور ہموار سیاسی میدان کے حوالے سے تحریک انصاف کے خدشات پر غور کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط ارسال کر دیا۔ صدر مملکت نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے صدر کو خط بھی نگراں وزیر اعظم کو ارسال کیا ہے۔ اپنے خط میں صدر مملکت نے لکھا کہ نگراں حکومت کا غیر جانبدار اکائی کے طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو ہموار میدان فراہم کرنا بےحد اہم ہے، آئندہ انتخابات میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کی نگراں حکومت کی پالیسی پر آپ کے حالیہ بیانات باعثِ اطمینان ہیں اور پختہ یقین ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے عوام اور ریاست کے لیے آگے بڑھنے کا مناسب راستہ ہے۔ صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ عوام کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور آزاد میڈیا کے ذریعے رائے کا اظہار کرنا ہی جمہوریت کی روح ہے جبکہ آزادانہ، منصفانہ اور مستند الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے اور عوام کو انہیں منتخب کرنے کا حق ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ صدر مملکت ریاست کے سربراہ کے طور پر جمہوریہ کے اتحاد کی علامت ہیں، آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر مملکت، وزیر اعظم اور تمام اداروں سمیت شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں۔ اسی وجہ سے پاکستان تحریکِ انصاف کے الزامات پر مشتمل خط آپ کو ارسال کر رہا ہوں۔ صدر …

مزید پڑھیں

اس بار پاکستان کے عوام لاہور سے وزیراعظم منتخب نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

کراچی – پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس بار پاکستان کے عوام لاہور سے وزیر اعظم منتخب نہیں کریں گے، کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو نے گزری اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ( کراچی کے) بلدیاتی انتخابات فروری کے الیکشن کا ٹریلر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ اس وقت بلدیاتی انتخابات جیتے جب ہم حکومت میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ملک کو معاشی مسائل، غربت اور مہنگائی سے نجات دلانی ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت ہی غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے رابطے کی خبر پرانی ہے، ہم نے کسی جماعت کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کیے ہیں، ہم اپنے منشور کے مطابق آگے بڑھتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اب ہم بلدیاتی اور صوبائی کے ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے۔ 8 فروری کو ثابت کردیں گے، فتح صرف تیر کی ہوگی۔ اس بار پاکستان کے عوام وزیراعظم لاہور سے منتخب نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین صدر مملکت کو الیکٹرول کالج مکمل ہونے تک عہدہ سنبھالنے کی اجازت دیتا ہے، مگر صدر مملکت آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ نون لیگ آج مطالبہ کررہی ہے مگر ہم …

مزید پڑھیں

عمران خان آج بھی میرے لیڈر ہیں، صدر نہ ہوتا تو جیل میں ہوتا، صدر عارف علوی

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف آج بھی میرے لیڈر ہیں، اگر ایوان صدر میں نہ ہوتا تو میں بھی آج جیل میں ہی ہوتا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عارف علوی نے کہا کہ یقین نہیں ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، انتخابات کے معاملے پر جب الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر معاملہ حل کرنے کی تجویز دی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’ضرورت نہیں ہے‘۔ عارف علوی نے کہا کہ اگر میں حج پر نہ گیا ہوتا تو الیکشن ایکٹ 2017 میں کی جانے والی ترمیم پر دستخط نہ کرتا کیونکہ یہ آئین کے خلاف ہے، ایکٹ میں 57/1 کو تبدیل کیا گیا مگر میں نے اُس پر دستخط نہیں کیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اگر ایوان صدر میں نہ ہوتا تو آج میں بھی جیل میں ہی ہوتا، چیئرمین تحریک انصاف میرے لیڈر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس میں نے نہیں بھیجا بلکہ وزیراعظم ہاؤس سے آیا تھا، بعد میں سابق وزیراعظم نے بھی ریفرنس بھیجنے سے انکار کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں امکان رہتا ہے کہ حکومت مدت پوری نہ کرپائے اور پاکستان بڑی مشکلات کے ساتھ جمہوریت کے راستے پر آیا ہے۔ انہوں نے اپنا عہدہ نہ چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’آئین کہتا ہے نیا صدر منتخب ہونے تک موجودہ صدر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے گا، اگر میں عہدہ چھوڑ دوں تو یہ پاکستان کیلیے نامناسب ہے‘۔

مزید پڑھیں

اسرائیل نے بچوں، خواتین سمیت معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کردیں، صدرِمملکت

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا جس کا مظاہرہ اسرائیل کررہا ہے، فلسطینیوں کیلئے پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنے میں ناکام رہی ہے، میں اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیتا ہوں کہ وہ اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اجلاس بلائیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فلسطین میں مزید بربادی اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ضروری طبی امداد، خوراک اور دیگر سامان فوری طور پر روانہ کریں، پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن و استحکام کا واحد حل ہے۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت کی جانب سے کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیے جانے کا امکان

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کسی بھی وقت ملک میں انتخابات کے اعلان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس صورت میں ملک ایک بار پھر آئینی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔ مقامی میڈیا کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی صدارتی مدت کی تکمیل کے بعد اس وقت عبوری حیثیت سے اپنے عہدے پر ہیں، تاہم وہ کسی بھی وقت ملک میں انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کو ان کی قانونی ٹیم، اٹارنی جنرل اور ماہرین قانون یہ بات بتا چکے ہیں کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد وہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے بعد آج پھر پی ٹی آئی کی جانب سے صدر مملکت سے ملک میں فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دستور کا آرٹیکل 48(5) صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں صدر مملکت کو انتخابات کے انعقاد کے لیے 90 روز کی مدت کے اندر کی کسی تاریخ کے تعین کا پابند بناتا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے عہدے کی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر سے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ منتقل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے …

مزید پڑھیں