صفحہ اول / Tag Archives: عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

Tag Archives: عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

انتخابات 28 جنوری کو کرائیں: صدر، چیف الیکشن کمشنر نے 11 فروری کی تجویز دیدی

اسلام آباد – سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صدر مملکت عارف علوی سے الیکشن کمیشن حکام نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ملک کے آئندہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ پر مشاورت کی گئی، صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کی اہم مشاورتی ملاقات میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔ وفد میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران شامل تھے، وفد نے صدر مملکت سے پولنگ ڈے کے حوالے سے مشاورت کی۔ میڈیا کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کی تاریخ پر اصرار کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ وفد سمیت صدر ہاؤس سے واپس روانہ ہو گئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفد واپس الیکشن کمیشن دفتر پہنچ گیا جہاں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری و لیگل ٹیم شریک ہے، اجلاس میں صدر مملکت سے ملاقات کے بعد مشاورت کی گئی، اجلاس میں سپریم کورٹ کے لئے رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ بارے خط لکھ دیا، خط میں الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کو 11 فروری کی تاریخ تجویز کر دی۔

مزید پڑھیں

نوازشریف کے زیر صدارت اجلاس: ن لیگ کا بھی فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ

لاہور – مسلم لیگ ن کا نوازشریف کے زیر صدارت پہلا اہم اجلاس ہوا، مسلم لیگ ن نے بھی ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن نے یکم نومبر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے درخواستیں طلب کر لیں، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چار نومبر کو شریف میڈیکل سٹی میں خصوصی جنرل کونسل رکھ لی۔ احسن اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ ہے نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اب عدالتیں جھوٹے کیسز کا ازالہ کریں، انہوں نے کہا کہ فوری طورپر آئین کے تحت جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہونے چاہئیں، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، کئی جماعتیں ہماری بدترین مخالف تھیں لیکن قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر آئندہ عام انتخابات میں لیول پلیئنگ کے سوال پر تین سوال سامنے رکھ دیئے، بولے کہ وہ کون سے لقمان حکیم و افلاطون نے مشورہ دیا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن بینچوں کے بجائے استعفے دے کر باہر آئے اور کے پی و پنجاب اسمبلی حکومت سے دستبردار ہوگئے۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال بولے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بددعا نہیں دی، بلکہ کہا تھا کہ جس نے ہمیں جھوٹ کا سہارا لے کر بند کیا وہ بھی اس سیل میں بند ہوگا، تو انہیں جھوٹ کی سزا مل گئی۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر کو کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے لیے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کو نئی حلقہ بندیوں کے حوالے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ حلقہ بندیاں 14دسمبر کو مکمل ہوں گی۔ قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریباً 2 گھنٹے جاری رہی۔ اس ملاقات کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد اور حلقہ بندیوں کے تناظر میں کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں