صفحہ اول / Tag Archives: قومی اسمبلی

Tag Archives: قومی اسمبلی

دہشتگردوں کو کیوں چھوڑا گیا؟ حقائق سامنے آنے چاہئیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد – سابق وفاقی وزیر و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی و سینیٹ کو اعتماد میں لیے بغیر دہشت گردوں کو چھوڑا گیا، کس نے کہا جیلوں میں قید دہشت گردوں کو چھوڑا جائے اور کابل جا کر طالبان حکومت کو انگیج کریں، 20 سال کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں کہا تھا دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے، سانحہ اے پی ایس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی، بجٹ صرف 9 ہزار ارب روپے کا ہے، 20 فیصد سے زائد آئی پی پیز کو ادا کیا جاتا ہے، 10 سال میں آئی پی پیز 6 ہزار 34 ارب روپے کی ادائیگیاں لے چکیں، 10 سال کے دوران کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگیوں میں 1136 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مالی سال 2013ء میں آئی پی پیز کو 185 ارب روپے ادا کیے گئے، مالی سال 2023ء میں کیپسٹی پیمنٹ 185 ارب سے بڑھ کر 1321 ارب روپے ہو گئی، رواں مالی سال کیپسٹی پیمنٹ 1321 ارب روپے سے بڑھ کر 2150 ارب روپے ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ 1994ء کی پالیسی کے تحت قائم آئی پی پیز کو 86 ارب روپے سالانہ ادائیگی کی جاتی ہے پالیسی کے تحت قائم 54 آئی پی پیز صرف 3491 میگاواٹ بجلی دے رہی ہیں، 2002ء کی پالیسی کے تحت بننے والی آئی پی پیز 2700 میگاواٹ بجلی فراہم …

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد – الیکشن کیشن کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کا اجرا کردیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے تناظر یں حلقہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست باقاعدہ جاری کردی ہے۔ ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد ملک میں عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں پر کام مستعدی کے ساتھ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق جاری کی گئی ابتدائی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات اور تجاویز 28 ستمبر تا 27 اکتوبر جمع کرائی جا سکتی ہیں، جن کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن 26 نومبر تک فیصلہ کردے گا۔ اس کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کا اجرا کردیا جائے گا۔ ای سی پی کے مطابق ملک میں انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 266، پنجاب کی 297، سندھ کی 130، بلوچستان کی 51 اور کے پی اسمبلی کی 115 نشستوں پر حلقہ بندیاں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت نے 6 نومبر کو الیکشن کرانے کی تجویز دیدی

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط میں 6 نومبر 2023ء کو عام انتخابات کی تجویز دیدی۔ الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس بلالیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، اس لئے عام انتخابات 6 نومبر 2023ء کو ہونے چاہئیں۔ صدر مملکت کا خط میں کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 48(5) کے تحت صدر کا اختیار ہے کہ اسمبلی میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ سے نوے دن کے اندر انتخابات کی تاریخ مقرر کرے۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 48(5) کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے عام انتخابات قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے 89 ویں دن یعنی پیر 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئینی ذمہ داری پورا کرنے کی خاطر چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کیلئے مدعو کیا گیا تاکہ آئین اور اس کے حکم کو لاگو کرنے کا طریقہ وضع کیا جاسکے، تاہم چیف الیکشن کمشنر نے جواب میں برعکس مؤقف اختیار کیا۔ صدر کا کہنا ہے کہ آئین کی اسکیم اور فریم ورک کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، آئین کے آرٹیکل 51(5) اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 17 کے تحت یہ ایک لازمی شرط ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت قانون و انصاف بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان جیسی رائے کی حامل ہے، چاروں صوبائی حکومتوں کا خیال ہے کہ انتخابات کی …

مزید پڑھیں