صفحہ اول / Tag Archives: قومی کرکٹ ٹیم

Tag Archives: قومی کرکٹ ٹیم

انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد – قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے اوپر سوال اٹھنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ بورڈ سے کال آئی ہم نے آپ پر لگنے والے الزامات پر 5لوگوں کی کمیٹی بنادی ہے، میں نے کہا ٹھیک ہے پہلے کمیٹی تحقیقات کر لے، بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں،بغیر تحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، بغیر تحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے، میرا پلیئر ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کاکوئی تعلق نہیں، میں سمجھتاہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتاہے،ٹیم سلیکٹ کرتا ہوں اگر کوئی سوال اٹھےگا توبہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹیں گرد ش کررہی ہیں کہ انضمام الحق برطانیہ میں پلیئر ز ایجنٹ کے ساتھ پارٹنر شپ کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں

آفریدی نے بابر کو جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دے دیا

کراچی . قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ورلڈکپ میں جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پوری قوم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، جو ایک تجربہ کار ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں، کپتان کی پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ باڈی لینگویج ہونی چاہیے۔ انہوں نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز سے قبل بابراعظم کو مشورہ دیا کہ آپکو دباؤ سے نمٹنا ہوگا کیونکہ سب سے اہم چیز دباؤ کو سنبھالنا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ گراؤنڈ کے اندر اور باہر یہ نظر آنا چاہیے کہ بابر اعظم کے اپنے میچ ونر اور اہم کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جہاں انھیں ان سے گراؤنڈ پلان پر بات کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں

بابراعظم نے تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز پالیا

دبئی – قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست 2023ء کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا۔ واضح رہے کہ بابراعظم کو یہ اعزاز تیسری بار ملا ہے۔ بابراعظم جو کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی عالمی نمبر ون پوزیشن پر ہیں، کو غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایشیا کپ کے دوران نیپال کے خلاف میچ میں 151 رنز کی شان دار اننگز کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ افغانستان کے خلاف پاکستان کو تین صفر سے کامیابی حاصل ہوئی تھی، جس پر انہیں ٹاپ تھری میں شامل کیا گیا تھا۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ اگست کا مہینہ میری ٹیم اور میرے لیے غیر معمولی رہا کیوں کہ ہم نے کچھ شاندار پرفارمنس دی ہیں جب کہ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔

مزید پڑھیں

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لکھا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، فیملی، کوچز، مینٹوز سمیت ساتھی کرکٹرز اور ہر شخص کا شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وہ ٹی20 فارمیٹ میں فرنچائز ٹیموں کیلئے دستیاب ہوں گے۔ وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 83، 120 اور 34 وکٹیں حاصل کیں۔ سابق کرکٹر نے اپنا آخری ٹیسٹ اکتوبر میں دبئی میں 2018 میں کھیلا تھا۔ زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں 3 نومبر 2020 کو انہوں نے آخری بار ون ڈے میچ میں شرکت کی جبکہ بائیں ہاتھ کے پیسر کا 20 دسمبر 2020 کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ آخری ٹی 20 ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض ان دنوں پنجاب حکومت کے نگران وزیر ہیں، وہ کافی عرصے سے ٹیم سے باہر تھے تاہم انہوں نے متعدد بار ٹیم میں کم بیک کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھیں