صفحہ اول / Tag Archives: متنازعہ فوجداری بل

Tag Archives: متنازعہ فوجداری بل

متنازعہ فوجداری بل: اہل تشیع کے بزرگ علماء نے عملی احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ۔ شیعہ علماء وذاکرین نے سینٹ سے منظور شدہ متنازعہ فوجداری بل 2023 کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بل کے نفاذ کے خلاف عملی احتجاج کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے بل نہ روکنے کی صورت میں یکم ربیع الاول کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ اس امر کا اعلان بزرگ علماء قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، مفسر قران حضرت شیخ محسن علی نجفی کی زیر سرپرستی منعقدہ عظیم الشان ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس میں کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ متنازعہ فوجداری بل 2023 عوام کے مذہبی، شہری حقوق سلب کرنے اور اتحاد و وحدت کی فضا سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے اوریہ بل اُنہی لوگوںکی کارستانی ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک میں تکفیر اور انتہاپسندی کو فروغ دیا اور اب اس بل کے ذریعے تکفیری انتہاپسندوں کے ہاتھ تیز دھار خنجر اور دھماکہ خیز مواد سونپ کر ملک و قوم کو ان کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں واضح طور پر کہا کہ یہ بل فتنے کو ہوا دے گا اور عوام کو لڑانے اور بدامنی، انتشار اور تفریق و تقسیم کا موجب بنے گا۔ لہذا انہوں نے واضح کیا کہ وطن عزیز پاکستان کی عوام کو مذہبی عصبیت کی بھینٹ چڑھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی اسی لیے انہوں نے علماء و ذاکرین سے …

مزید پڑھیں