صفحہ اول / Tag Archives: مریم نواز

Tag Archives: مریم نواز

نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز

لاہور / گلگت بلتستان – پاکستان مسلم لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں ۔ ن لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے شاہدرہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مہنگائی، بیروزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالا اور پاکستان کے سینے پر لگے زخموں پر مرہم رکھنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے۔ ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہیں اور جس کو نکالا گیا اس کا استقبال کرنے کے لیے پاکستان کے عوام تیاریاں کررہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر بار کی طرح نوازشریف پہلے سے زیادہ طاقت ور ہوکر واپس آرہا ہے، 21 اکتوبر کو اس ملک پاکستان میں امید ، ترقی ، امن، روزگار، مہنگائی کے خاتمےکی واپسی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایک لیڈر پر مشکل آئی تو اس کی جماعت کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے، جس نے نواز شریف اور ترقی کو روکا وہ آج کوڑے دان میں پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے سیاسی انتقام، جھوٹے مقدمات اور جیلیں سہیں، ان کے سیاسی نقصانات کا اندازہ نہیں کرسکتے، اور ان کے ذاتی نقصانات کا ازالہ بھی کوئی نہیں کرسکتا۔ قبل ازیں گلگت بلتستان میں ورکرز کنونشن سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ورکرز کنونشن گلگت بلتستان کے عوام کا نواز شریف کے حق میں ریفرنڈم ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

مزید پڑھیں

نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر کردار اپنے انجام کو پہنچ گیا، مریم نواز

لاہور – مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور مرکزی آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک کردار گھر نہیں گیا بلکہ قدرت نے اُسے اپنے انجام پر پہنچا دیا۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا شخص ذلت اور رسوائی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہر بار یہ کہا گیا نوازشریف کی سیاست ختم اور پارٹی ختم ہوگئی، وہ عمر بھر کیلیے نااہل اور سیاست میں غیر ضروری ہوگئے ہیں۔ مگر قدرت نے ایسے سارے سازشیوں کو مارک کر کے رکھا اور پھر ایک ایک کر کے انجام کو پہنچایا۔ مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف تمام بحرانوں میں مرد بحران ٹھہرے، انہوں نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے مگر ہمیشہ اچھا کم بیک کیا‘۔ نواز شریف کی وطن واپسی، شیڈول میں تبدیلی: دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے شیڈول کو تبدیل کردیا ہے، جس کے مطابق ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال صرف مرکزی قیادت کرے گی اور پارٹی کارکنان ایئرپورٹ نہیں پہنچیں گے اور نہ ہی نواز شریف ریلی کی صورت میں داتا دربار یا مینار پاکستان جائیں گے۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچایا جائے گا جہاں کارکنان اور عہدیداران استقبال کریں گے۔

مزید پڑھیں

مایوس نہ ہوں، نواز شریف عوام کی امید ہے، مریم نواز

پشاور – مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام مایوس نہ ہوں، نواز شریف عوام کی امید ہے۔ پختونخوا میں صوبائی ، ڈویژن اور ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیمی کمیٹیوں کی تشکیل اور یوتھ کوآرڈینیٹرز کے تقرر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے تو ان کے آنے سے مہنگائی کا اندھیرا چھٹ جائے گا اور مایوسی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے، ڈویژن، ضلع کے بعد اب تحصیل کی سطح پر یوتھ کوآرڈینیٹرز کے تقرر کا حتمی مرحلہ مکمل ہوگا۔ خیبرپختونخوا کو ن لیگ کا قلعہ بنانا ہے۔ صوبے اور عوام کو ترقی سے ہم کنار کرنا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کے پی کے کا بھی حق ہے، 10 سال کے دوران اس صوبے کے وسائل کو صرف لوٹا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر سے نیچے پاؤں نہ اتارا جب کہ نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کے لیے پکارتے رہے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 برس کی بربادی کو دوبارہ خوشحالی میں تبدیل کرنے کا ہمارا عزم زندہ ہے۔ قائد نوازشریف نے عوام کی خدمت کے مخلصانہ جذبے سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا۔ سی پیک جیسے منصوبے دوبارہ شروع کر کے بیروز گاری اور مہنگائی سے نجات دلائی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔ عوام کی امید نواز شریف ہے، نواز شریف کے ہوتے ہوئے عوام مایوس نہ …

مزید پڑھیں

لاڈلے کی خاطر نوازشریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو آج مہنگائی نہ ہوتی، مریم نواز

لاہور – پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاڈلے کی خاطر نوازشریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو آج مہنگائی نہیں پاکستان میں خوش حالی ہوتی۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے پنجاب ویمن ونگ کے عہدیداروں نے ملاقات کی، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی عہدیداروں نے چیف آرگنائزر سے تنظیمی امور پر بات چیت کی، ملاقات میں شعبہ خواتین کے تنظیمی ڈھانچے اور سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کے شعبہ خواتین نے سیاسی و جماعتی تاریخ میں ہمیشہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، شعبہ خواتین نے ہر سیاسی معرکے میں بہادری، نظریاتی وابستگی اور جرات کا بے مثال مظاہرہ کیا، خواتین اور نوجوانوں کو سیاست کا ہراول دستہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ہر دور حکومت میں خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیئے، 2013ء سے 2018ء کا وزیراعظم نوازشریف کا دور کم ترین مہنگائی اور تیز ترین ترقی کا دور تھا، پاکستان سے غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم کریں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے قوم کو مایوس اور ناامید ہونے کی ضرورت نہیں، مہنگائی 4 سال کے پراجیکٹ عمران کی وجہ سے ہوئی، قوم آج سوال پوچھے کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ کر کے قوم کو مہنگائی کی سزا کیوں دی؟۔ انہوں نے کہا کہ …

مزید پڑھیں